مشہور یوٹیوبرز شیراز اور مسکان کی جانب سے گاؤں کے بچوں میں عیدی کی تقسیم

پاکستان کے معروف چائلڈ یوٹیوبرز محمد شیراز اور ان کی ہمشیرہ مسکان کراچی میں رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے بعد اپنے آبائی گاؤں واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ بہن بھائی عید منانے کے لیے اپنے گاؤں پہنچے جہاں انہوں نے اپنی خوشیوں کو مقامی بچوں کے ساتھ بانٹنے کا فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیراز اور مسکان کراچی سے لائی گئی عیدی مقامی بچوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔ ان کا یہ اقدام سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے اور لوگ ان کی شہرت کے باوجود اپنے جڑوں سے جڑے رہنے اور عاجزی کی تعریف کر رہے ہیں۔

شیراز اور مسکان کا تعلق سیاچن کے دامن میں واقع گھرسے نامی چھوٹے سے گاؤں سے ہے جس کی آبادی تقریباً دو ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ شیراز نے اپنے وی لاگز کے ذریعے مقامی ثقافت، روایتی طرز زندگی اور خوبصورت مقامات کو دنیا کے سامنے پیش کیا، جس سے انہیں عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔ ان کے والد محمد تقی کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد مثبت چیزوں کو اجاگر کرنا اور لوگوں تک اچھے پیغام پہنچانا ہے۔

اس سے قبل بھی یہ بہن بھائی اپنی کمائی سے گاؤں کے سکول کی تعمیر نو جیسے فلاحی کاموں میں مصروف رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شہرت کی بلندیوں پر ہونے کے باوجود اپنے علاقے کے بچوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنا ان کے اعلیٰ اخلاق اور زمین سے جڑے رہنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی مروی ملک انتقال کر گئیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی مروی ملک انتقال کر گئیں۔ پارٹی…

4 منٹس ago

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی مروی ملک 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کی صاحبزادی مروی ملک 35 برس کی…

9 منٹس ago

پی ایس ایل: کفایت شعاری مہم کے تحت میچز صرف لاہور اور کراچی میں، تماشائیوں کی شرکت پر پابندی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ…

15 منٹس ago

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان، محکمہ موسمیات کی وارننگ

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں پر اثر انداز ہونے والے مغربی موسم کے…

2 گھنٹے ago

تہران کا آبنائے ہرمز دشمن ممالک کے جہازوں کے لیے بند کرنے کا عندیہ

تہران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھلی ہے،…

2 گھنٹے ago

جنگ بندی کی صورت میں جاپان آبنائے ہرمز میں مائن سویپنگ پر غور کر سکتا ہے

جاپان نے عندیہ دیا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری…

4 گھنٹے ago