بھارت اور اسرائیل افغان حکومت کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں: خورشید شاہ

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پاکستان کے لیے معاشی مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عالمی سطح پر شروع ہونے والی یہ معاشی جنگ پاکستان کے لیے بڑے مسائل پیدا کر سکتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان اس جنگ کو رکوانے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرے۔

سید خورشید شاہ نے الزام عائد کیا کہ بھارت اور اسرائیل افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو رویہ افغانستان اپنائے ہوئے ہے، کوئی دوسرا اسلامی ملک ایسی مثال پیش نہیں کر سکتا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ افغان حکومت پاکستان کے عوام کی مہمان نوازی کا جواب دشمنی سے دے رہی ہے۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ کو اندازہ ہوتا کہ یہ جنگ دو ہفتوں سے زیادہ طویل ہو جائے گی تو وہ اس میں مداخلت نہ کرتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنازع اب ایران اور امریکہ کے درمیان ایک معاشی جنگ میں تبدیل ہو چکا ہے جس کے اثرات پوری دنیا میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہشمند تھے مگر اب وہ پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ خورشید شاہ نے مشورہ دیا کہ ایران کو ان ممالک پر حملہ نہیں کرنا چاہیے جہاں امریکی اڈے موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے بہت نقصانات اٹھائے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد اور استحکام ناگزیر ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم پر…

19 منٹس ago

عید کے موقع پر قیدیوں کے لیے خصوصی کھانوں کا اہتمام، اہل خانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

عید ملن مہم کے تحت چھٹیوں کے باوجود ملک بھر کی جیلوں میں ستر ہزار…

2 گھنٹے ago

ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند کر دیے، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ تہران نے امریکہ کے ساتھ…

4 گھنٹے ago

تمام تر مشکلات کے باوجود معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام…

4 گھنٹے ago

سپارکو کا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ‘اسپیس فور کلائمیٹ’ اقدام کا آغاز

پاکستان کی خلائی اور بالائی فضا کی تحقیق کرنے والی تنظیم سپارکو نے موسمیاتی تبدیلیوں…

4 گھنٹے ago

عمران خان کی عدلیہ پر تنقید، بیٹے قاسم نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام جاری کر دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عدلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔…

4 گھنٹے ago