صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، قومی اتفاق رائے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور

صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور امریکہ اسرائیل جنگ کے تناظر میں درپیش چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران قومی سلامتی، ملکی معیشت اور غذائی تحفظ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی کشیدگی کے پیش نظر قومی اتفاق رائے اور تمام ریاستی اداروں کے مابین ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ پالیسی فیصلوں میں ملکی استحکام اور عوامی مفادات کے تحفظ کو اولین ترجیح دینے کا عزم دہرایا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عالمی سطح پر تیل اور گیس کی سپلائی میں تعطل اور قیمتوں میں اضافے کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزراء برائے خزانہ اور پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے، بڑھتے ہوئے ایندھن کے اخراجات کے اثرات کو محدود کرنے اور حکومتی سطح پر کفایت شعاری کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ توانائی کی سیکیورٹی اور معاشی نظم و نسق کو قومی سلامتی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ شرکاء نے زور دیا کہ موجودہ مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایندھن کی کھپت کو کم کرنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے اور سفر کے لیے مشترکہ سواری کے نظام کو فروغ دیا جائے تاکہ ملکی وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہو سکے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایکواڈور میں امریکی دہشت گردی کی فہرست میں شامل حزب اللہ کا مبینہ رکن گرفتار

ایکواڈور کی سیکیورٹی فورسز نے ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروپ حزب اللہ سے مبینہ…

2 گھنٹے ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا باضابطہ اعتراف، اسحاق ڈار کی تصدیق

پاکستان نے سرکاری طور پر تصدیق کی ہے کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان…

2 گھنٹے ago

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر مراد سعید کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر مراد سعید کو نااہل قرار…

2 گھنٹے ago

امریکی و اسرائیلی جارحیت: ایران میں 217 بچوں سمیت 3300 افراد جاں بحق

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، جس میں…

4 گھنٹے ago

اپریل اور اس کے بعد کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں: اجلاس کو بریفنگ

اسلام آباد (اے پی پی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ملک…

4 گھنٹے ago

کیو ایس عالمی درجہ بندی برائے مضامین 2026: پاکستان کی 35 جامعات شامل

کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے مضامین 2026 میں پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں نے…

4 گھنٹے ago