الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر مراد سعید کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر مراد سعید کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی ڈی نوٹیفکیشن جاری کر دی ہے۔ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 63 ایک ایچ کے تحت کیا گیا ہے۔

نااہلی کا یہ اقدام راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے مراد سعید کو سنائی گئی دس سال قید کی سزا کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ رواں برس مارچ میں عدالت نے نو مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کے مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے 47 اشتہاری ملزمان کو دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے سزا پانے والے تمام ملزمان پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا جبکہ ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ سزا پانے والوں میں مراد سعید سمیت تحریک انصاف کی دیگر اعلیٰ قیادت بھی شامل تھی۔

آئین کے آرٹیکل 63 ایک ایچ کے تحت کوئی بھی رکن پارلیمنٹ اس صورت میں نااہل قرار پاتا ہے اگر اسے اخلاقی پستی کے کسی جرم میں دو سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئی ہو اور رہائی کو پانچ سال کا عرصہ نہ گزرا ہو۔

اس فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایکواڈور میں امریکی دہشت گردی کی فہرست میں شامل حزب اللہ کا مبینہ رکن گرفتار

ایکواڈور کی سیکیورٹی فورسز نے ایران کے حمایت یافتہ عسکری گروپ حزب اللہ سے مبینہ…

2 گھنٹے ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا باضابطہ اعتراف، اسحاق ڈار کی تصدیق

پاکستان نے سرکاری طور پر تصدیق کی ہے کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان…

2 گھنٹے ago

صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، قومی اتفاق رائے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور

صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں ایک اعلیٰ…

2 گھنٹے ago

امریکی و اسرائیلی جارحیت: ایران میں 217 بچوں سمیت 3300 افراد جاں بحق

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، جس میں…

4 گھنٹے ago

اپریل اور اس کے بعد کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں: اجلاس کو بریفنگ

اسلام آباد (اے پی پی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ملک…

4 گھنٹے ago

کیو ایس عالمی درجہ بندی برائے مضامین 2026: پاکستان کی 35 جامعات شامل

کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے مضامین 2026 میں پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں نے…

4 گھنٹے ago