Categories: Newsپاکستان

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے گلگت، اسکردو، پٹن، بالاکوٹ اور گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ شہری خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز شمال مغربی کشمیر میں گلگت بلتستان سے 84 کلو میٹر شمال مشرق کی جانب واقع تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایران پر ہونے والے حالیہ حملوں کے معاملے پر جمعہ…

5 منٹس ago

میری ٹائم ایکٹ پر وزارتِ خزانہ کے تحفظات، نظرِ ثانی شدہ مسودہ طلب

وزارت خزانہ نے پاکستان میری ٹائم اینڈ پورٹ اتھارٹی ایکٹ 2025 کے مسودے پر شدید…

10 منٹس ago

ہیری پوٹر کی نئی سیریز کرسمس 2026 پر ایچ بی او میکس پر نشر کی جائے گی

وارنر برادرز ڈسکوری نے ہیری پوٹر سیریز کے نئے پروجیکٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا…

15 منٹس ago

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے خیرپور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع سہتو ون…

20 منٹس ago

اسلام آباد ہائی کورٹ: وفاقی اداروں میں بھرتیوں پر عائد حکم امتناعی ختم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی اداروں بشمول پولیس میں بھرتیوں پر عائد حکم امتناعی…

1 گھنٹہ ago

تہران: اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران پاکستانی سفارت خانے کے قریب دھماکے

تہران میں جمعرات کی شام ایرانی دارالحکومت پر اسرائیلی فضائی حملوں کے ستائیسویں روز کے…

1 گھنٹہ ago