Categories: Newsپاکستان

اسحاق ڈار اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اس گفتگو کے دوران مغربی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال اور عالمی امن و سلامتی پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تنازعات کی روک تھام اور ان کے حل کے لیے اقوام متحدہ کا کردار ناگزیر ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان پائیدار امن کے حصول کے لیے سفارت کاری اور بات چیت کو ہی واحد قابل عمل راستہ سمجھتا ہے۔

اسحاق ڈار کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کو سراہا اور ان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز سکس میں خیابان اتحاد سگنل کے قریب تیز رفتاری کے…

37 منٹس ago

پاکستان آج رات ارتھ آور منائے گا، غیر ضروری برقی آلات بند رکھے جائیں گے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہفتے کی شب ارتھ آور منایا جائے گا جس…

3 گھنٹے ago

سعودی عرب میں امریکی فضائی اڈے پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملہ، 10 امریکی فوجی زخمی

سعودی عرب میں واقع شہزادہ سلطان ایئر بیس پر ہونے والے ایک حملے میں امریکی…

4 گھنٹے ago

ایران، امریکہ کشیدگی: پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اسلام آباد میں اجلاس

اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری ایک ماہ طویل جنگ کے خاتمے…

4 گھنٹے ago

بلوچستان کے ضلع ڈکی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع دکی میں پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس نے مشترکہ کارروائی کے…

5 گھنٹے ago

وزیرِ اعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا مطالبہ مسترد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا…

5 گھنٹے ago