Categories: Newsپاکستان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ: ملک بھر میں 31 مارچ تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں آج سے 31 مارچ تک ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لاہور میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ سمیت چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور مانسہرہ میں بادل برسیں گے۔ ایبٹ آباد، ہری پور، بالاکوٹ، خیبر، مہمند، باجوڑ، اورکزئی، کرم، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بنوں، لکی مروت، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز دیر میں 4 ملی میٹر جبکہ کالام، پٹن اور تیمرگرہ میں ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ کیچ، پنجگور، آواران، لسبیلہ، حب، گوادر، خضدار، سوراب، قلات اور نوشکی میں بارش کا امکان ہے۔ خاران، مستونگ، کوئٹہ، بولان، زیارت، ہرنائی، کچھی، سبی، کوہلو اور بارکھان میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ ڈیرہ بگٹی، ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور چمن میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے باعث خضدار، کیچ اور شمالی اضلاع کے برساتی ندی نالوں میں درمیانے درجے کے سیلابی ریلوں کا خطرہ ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

سوشل میڈیا پوسٹ پر نسیم شاہ کو پی سی بی کا شوکاز نوٹس جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط کی مبینہ…

36 منٹس ago

تھائی لینڈ میں نئی حکومت کا قیام آئندہ ہفتے متوقع، وزیراعظم کا اعلان

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم انوتین چارن ویرکول نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے…

41 منٹس ago

ارتھ آور 2026: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا ماحولیاتی تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ارتھ آور 2026 کے موقع…

2 گھنٹے ago

لاہور: آپریشن تھیٹر میں ‘سی سیکشن مقابلہ’ کرنے والی چار لیڈی ڈاکٹرز معطل

لاہور کے لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کے دوران سی سیکشن آپریشن کرنے کا…

2 گھنٹے ago

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ارتھ آور میں بھرپور شرکت کی اپیل

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے…

2 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں تجارتی تسلسل برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کا ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ

اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز کے راستے تجارتی سرگرمیوں کو بلا تعطل جاری رکھنے کے…

3 گھنٹے ago