وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ارتھ آور کے موقع پر آج رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک غیر ضروری برقی آلات اور لائٹس بند کرکے ماحولیاتی تحفظ کے عالمی عزم میں اپنا کردار ادا کریں۔
اٹھائیس مارچ دو ہزار چھبیس کو جاری کیے گئے اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے بھرپور اس دور میں ارتھ آور ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ کرہ ارض کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ اور بنیادی ذمہ داری ہے۔
اس سال ارتھ آور کا موضوع گیو این آور فار ارتھ رکھا گیا ہے جس کا مقصد توانائی کا دانشمندانہ استعمال اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ یہ محض ایک علامتی اقدام نہیں بلکہ غور و فکر کا ایک ایسا موقع ہے جو ہمیں پائیدار اور محفوظ مستقبل کے لیے اپنے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کیے جانے والے فیصلے ہی ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی تنزلی سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور لچکدار ترقیاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انفرادی سطح پر کیے جانے والے شعوری اقدامات اجتماعی طور پر معاشرے میں نمایاں اور مثبت تبدیلی لانے کا باعث بنتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط کی مبینہ…
تھائی لینڈ کے وزیر اعظم انوتین چارن ویرکول نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے…
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ارتھ آور 2026 کے موقع…
لاہور کے لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کے دوران سی سیکشن آپریشن کرنے کا…
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے…
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز کے راستے تجارتی سرگرمیوں کو بلا تعطل جاری رکھنے کے…