نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر میں مزید بارشوں، گرج چمک اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں، گرد آلود طوفان اور موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔
اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجر خان، گجرات اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ حافظ آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
خوشاب، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، بہاولپور، بورے والا، ملتان، ڈیرہ اسماعیل خان، نارووال، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، پاکپتن اور ساہیوال میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ہری پور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، سکردو، ہنزہ، گلگت، استور، مظفر آباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی، پونچھ، کوٹلی، نیلم ویلی، کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، چمن، کوہلو، ڈکی اور ہرنائی میں بھی بارش کا امکان ہے۔
چترال، دیر، سوات، کالام، مینگورہ، بٹگرام، پشاور اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں، آسمانی بجلی اور ممکنہ ژالہ باری سے کمزور ڈھانچوں، درختوں اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔ تمام صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہائی الرٹ رہیں اور متوقع موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
تہران میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر حملے کے بعد ایران کے پاسداران انقلاب…
اسلام آباد میں خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے اہم سفارتی…
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رینجرز اور محکمہ انسداد دہشت گردی نے مشترکہ انٹیلی…
ایران کے پاسداران انقلاب نے خطے میں قائم امریکی یونیورسٹیوں کو جوابی کارروائی کا نشانہ…
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے ایک طاقتور ٹھوس ایندھن والے راکٹ انجن…
آپریشن غضب للحق کے بعد خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں 65 فیصد…