اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کے طبی معائنے کے بعد بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے اپنی دائیں آنکھ میں شدید تکلیف اور بینائی کے مسائل کی شکایت کی تھی۔
ہفتے کی دوپہر دو بجے کے قریب پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز کے شعبہ امراض چشم کے سربراہ ڈاکٹر محمد عارف خان نے سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچ کر ان کا طبی معائنہ کیا۔
طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی گزشتہ 11 روز سے بینائی دھندلانے، آنکھوں کے سامنے سیاہ دھبوں اور چمک محسوس کرنے جیسی علامات کا شکار تھیں۔ انہوں نے معالجین کو مسلسل سر درد کی بھی شکایت کی تھی۔
ڈاکٹروں کی جانب سے کیے گئے طبی معائنے میں بشریٰ بی بی کو پوسٹیرئیر وٹریئس ڈیٹیچمنٹ کے ساتھ ساتھ مائیوپیا اور ایسٹیگمیٹزم کا مرض تشخیص ہوا ہے۔ طبی ماہرین نے انہیں آئی ڈراپس اور ادویات تجویز کرنے کے ساتھ عینک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ چار ہفتوں بعد فالو اپ چیک اپ کروانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس کے اوائل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کا بھی ایک معمولی طبی عمل ہوا تھا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تصدیق کی تھی کہ پمز کے ڈاکٹروں نے ان کی رضامندی کے بعد بیس منٹ تک جاری رہنے والا ایک مختصر طبی عمل مکمل کیا تھا۔
تہران میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر حملے کے بعد ایران کے پاسداران انقلاب…
اسلام آباد میں خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے اہم سفارتی…
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رینجرز اور محکمہ انسداد دہشت گردی نے مشترکہ انٹیلی…
ایران کے پاسداران انقلاب نے خطے میں قائم امریکی یونیورسٹیوں کو جوابی کارروائی کا نشانہ…
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے ایک طاقتور ٹھوس ایندھن والے راکٹ انجن…
آپریشن غضب للحق کے بعد خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں 65 فیصد…