پاکستان کی ثالثی کی کوششیں، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال

اسلام آباد میں آج اور کل 29 اور 30 مارچ کو علاقائی صورتحال پر چار ملکی اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس کی میزبانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔

مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ وزارت خارجہ آمد پر نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا خیرمقدم کیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ مشاورت کی جائے گی جس میں علاقائی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سے قبل مصری وزیر خارجہ کی آمد پر ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ سید احمد معروف اور ترک وزیر خارجہ کی نور خان ایئربیس آمد پر ایڈیشنل سیکریٹری سید علی اسد گیلانی نے ان کا استقبال کیا تھا۔

چار ملکی اجلاس کے دوران خطے کی سکیورٹی، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور باہمی تعاون کے امور پر غور کیا جائے گا۔ سفارتی سطح پر ہونے والی ان مشاورتوں کا مقصد خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنا ہے۔

پاکستان حالیہ عرصے میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری تناؤ کو کم کرنے کے لیے ایک اہم ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان کو امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے مقام کے طور پر پیش کرنے کی پیشکش کے بعد سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے ذریعے امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے جاری ہیں جبکہ اس عمل میں ترکیہ اور مصر بھی سفارتی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، چینی سفیر جیانگ زیڈونگ، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ بھی علاقائی امن و امان اور کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران کا دعویٰ: امریکا سفارتکاری کی آڑ میں زمینی حملے کی خفیہ منصوبہ بندی کر رہا ہے

ایران نے امریکہ پر دوہرے معیار کی پالیسی اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار…

27 منٹس ago

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پر…

32 منٹس ago

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، ایک بچے سمیت 6 فلسطینی جاں بحق

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس…

37 منٹس ago

پاکستان آئیڈل قانونی تنازعات کی زد میں، انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹریبونل میں مقدمہ دائر

مقبول ترین میوزک ریئلٹی شو پاکستان آئیڈل کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو گیا…

42 منٹس ago

غزہ: اسرائیلی فضائی حملوں میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی طیاروں نے پولیس کی دو…

1 گھنٹہ ago

پی آئی اے کی لندن کے لیے براہِ راست پروازوں کا چھ سال بعد دوبارہ آغاز

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے چھ برس کے طویل وقفے کے بعد اسلام آباد سے لندن…

2 گھنٹے ago