زخمی ہونے کے باوجود نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کل دورہ چین متوقع

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی ہم منصب کی دعوت پر 31 مارچ کو چین کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان قائم تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی ایک کڑی ہے۔

پاکستان اور چین کے مابین ہر موسم کی دوستی ایک مثالی تعلق ہے اور دونوں ممالک علاقائی و عالمی امور پر باقاعدگی سے مشاورت کرتے رہتے ہیں۔ اس دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کندھے کی ہڈی فریکچر ہونے کے باعث طبی ماہرین نے اسحاق ڈار کو آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم اس کے باوجود ان کا یہ دورہ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو کس قدر اہمیت دیتا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

کوئٹہ: اختر آباد کے قریب گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، متعدد علاقوں میں سپلائی معطل

کوئٹہ کے نواحی علاقے اختر آباد میں پیر کے روز گیس پائپ لائن کو دھماکے…

3 منٹس ago

اٹلی کے میوزیم سے رینوئر، سیزان اور میٹیس کی قیمتی پینٹنگز چوری

اٹلی کے شمالی شہر پارما کے قریب واقع ایک نجی میوزیم سے نامعلوم چور رینوئر،…

40 منٹس ago

اسرائیلی فضائی حملے میں آئی آر جی سی کے بحری کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق

تہران میں پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے…

45 منٹس ago

جامعہ کراچی میں پیر سے فزیکل کلاسز کا دوبارہ آغاز

جامعہ کراچی نے کیمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔…

50 منٹس ago

آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر ٹرمپ کی ایران کو تیل تنصیبات پر حملے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے…

56 منٹس ago

پی ایس ایل: فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد، پابندی کا خدشہ

لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان مشکلات میں گھر گئے ہیں اور انہیں بال…

1 گھنٹہ ago