پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر گئے

مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے اور منگل کے روز پاکستان میں سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 2401 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے پر فروخت ہوا۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس قیمت 28 ڈالر بڑھ کر 4560 ڈالر ہو گئی۔ اسی طرح اسپاٹ گولڈ 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 4550.68 ڈالر فی اونس جبکہ اپریل کی ترسیل کے امریکی فیوچر گولڈ 0.5 فیصد اضافے کے بعد 4580.70 ڈالر پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔ مقامی سطح پر فی تولہ چاندی 260 روپے اضافے سے 7784 روپے اور 10 گرام چاندی 223 روپے اضافے کے بعد 6673 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 73 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

دیگر دھاتوں میں اسپاٹ سلور 2.7 فیصد اضافے سے 71.89 ڈالر، پلاٹینم ایک فیصد اضافے سے 1917.49 ڈالر اور پیلیڈیم 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1427 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہیں۔ تاہم یہ تینوں دھاتیں مارچ کے دوران اب تک مجموعی طور پر 20 فیصد تک تنزلی کا شکار رہی ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں اس حالیہ اضافے کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال ہے۔ امریکا اور ایران کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امن مذاکرات کے حوالے سے متضاد اشاروں نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے، جس کے باعث وہ محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کا رخ کر رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

بھارت: ٹیکس بچانے کے لیے اونٹوں کے ذریعے شراب کی اسمگلنگ کا انکشاف

بھارتی دارالحکومت دہلی میں پولیس نے شراب کی غیر قانونی اسمگلنگ کا ایک انوکھا نیٹ…

37 منٹس ago

میانمار کے سابق انٹیلیجنس چیف یے ون او کو فوج کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا

میانمار کی فوج کے سابق انٹیلی جنس چیف جنرل یے ون او کو ملک کا…

42 منٹس ago

اسحاق ڈار کا دورہ بیجنگ: ایران کشیدگی پر چین اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چین کے ایک روزہ سرکاری دورے…

47 منٹس ago

ایران: جاسوسی اور دشمن ممالک کی معاونت پر سزائے موت اور اثاثے ضبط کرنے کا قانون نافذ

ایران کی عدلیہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ دشمن ممالک کے ساتھ جاسوسی…

53 منٹس ago

بال ٹیمپرنگ: فخر زمان پر پی ایس ایل کے دو میچوں کی پابندی عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف…

58 منٹس ago

امریکی حراستی مرکز میں میکسیکن تارکِ وطن کی ہلاکت، رواں برس مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایڈی لینٹو امیگریشن حراستی مرکز میں میکسیکو سے تعلق رکھنے والا…

2 گھنٹے ago