پاکستان میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ فلور ملز مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور مہنگائی کی لہر کے پیش نظر 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 250 روپے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 1810 روپے سے بڑھ کر 2060 روپے کا ہو جائے گا۔
مارکیٹ میں ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کی قیمتوں کو بھی نئی سطح پر لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس صورتحال کے دوران اوپن مارکیٹ میں سرکاری آٹے کی قلت پیدا ہو گئی ہے کیونکہ گزشتہ دو ہفتوں سے سپلائی کا سلسلہ منقطع ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے فی الحال 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 905 روپے اور 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے مقرر ہے۔ اگر فلور ملز کا مطالبہ منظور کر لیا جاتا ہے تو 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1030 روپے اور 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2060 روپے تک پہنچ جائے گی۔
دریں اثنا پنجاب میں گندم کی کٹائی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور صوبائی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3000 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے فی من مقرر کر دی ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ خوراک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آٹے کی نئی قیمتوں کا تعین جلد کیا جائے گا۔
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم رواں برس اپریل کے اواخر میں امریکہ کا سرکاری دورہ…
بیروت کے جنوبی مضافات میں مقیم بارہ سالہ شامی بچی نریمان العیسیٰ کی زندگی ایک…
صوبہ سندھ میں تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔ صوبائی وزیر اطلاعات…
لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر کردہ ہتک عزت…
بھارتی دارالحکومت دہلی میں پولیس نے شراب کی غیر قانونی اسمگلنگ کا ایک انوکھا نیٹ…
میانمار کی فوج کے سابق انٹیلی جنس چیف جنرل یے ون او کو ملک کا…