اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کا مرکز زمین کی گہرائی میں 190 کلومیٹر نیچے تھا، جس کے باعث جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس کیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع بشمول سوات، اپر دیر، ہری پور، ایبٹ آباد، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی زمین لرز اٹھی۔
پشاور، چارسدہ، مالاکنڈ، شانگلہ اور نوشہرہ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پنجاب کے بڑے شہروں لاہور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور سرگودھا سمیت کھاریاں میں بھی شہری خوف و ہراس کے عالم میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کی شدت کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات پر جمع ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق جھٹکے کافی دیر تک محسوس کیے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان یا بڑی تباہی کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے مرکز اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ریسکیو اور مقامی انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور آفٹر شاکس کے پیش نظر چوکس رہیں۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملکی اور علاقائی صورتحال پر…
راولپنڈی پولیس نے کراچی سے تاوان کے لیے اغوا ہونے والی تین سالہ بچی کو…
واشنگٹن: ریاست میری لینڈ کے گورنر ویس مور نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ…
ایران نے امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے صاف انکار کر دیا…
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے صنعت کاروں کو یقین دہانی کرائی…
خلیج فارس کے خطے میں جمعہ کے روز امریکی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ…