Categories: Newsپاکستان

پاکستان کی امن ثالثی کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے، وزیر مملکت

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی میں ثالثی کے کردار کے حوالے سے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے واضح کیا کہ ملک میں ایندھن کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے اور تمام متعلقہ وزارتیں باہمی تعاون کے ساتھ صورتحال کی کڑی نگرانی کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے برعکس پاکستان میں پیٹرول کے حصول کے لیے لمبی قطاریں نہیں ہیں، اور حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔ معاشی چیلنجز کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے حکومت نے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جس سے افراتفری پھیلے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے تین ہفتوں تک تیل کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا اور موجودہ صورتحال کے دوران ڈیزل پر لیوی کو صفر کر دیا ہے۔

بلال اظہر کیانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان معاشی اور سفارتی محاذوں پر مسلسل پیش رفت کر رہا ہے اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کی وکلاء سے ملاقات کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کے وکیل بیرسٹر سلمان…

42 منٹس ago

روس: یوکرینی ڈرون حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

روس کے علاقے ولادیمیر میں یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان…

47 منٹس ago

پاکستان اور ترکیہ کے مابین اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین صدیوں پر…

2 گھنٹے ago

آرٹیمس ٹو مشن: انسانی خلائی پرواز کا نیا ریکارڈ قائم، اپالو 13 سے طویل فاصلہ طے کر لیا

ناسا کے آرٹیمس ٹو مشن نے انسانی خلائی سفر میں ایک نیا سنگ میل عبور…

2 گھنٹے ago

مشرقِ وسطیٰ میں امن کیلئے 5 نکاتی منصوبہ پاک چین قریبی تعاون کا نتیجہ ہے، چینی سفیر

پاکستان اور چین نے مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم…

2 گھنٹے ago

عالمی یومِ صحت آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منگل کے روز عالمی یوم صحت منایا جا رہا…

3 گھنٹے ago