امریکا-ایران مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں عسکری اور سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سیکریٹری خارجہ سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام موجود تھے۔ شرکاء نے دو ہفتوں پر محیط جنگ بندی کے قیام میں عاصم منیر کے کلیدی کردار کو سراہا۔

اجتماع میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کا تعمیری اور مثبت کردار عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے اور امن کے اس موقع کو ہر صورت میں ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

قبل ازیں وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے عاصم منیر کا خیرمقدم کیا اور انہیں جنگ بندی معاہدے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پاکستان کے فعال کردار کے عزم کو دہرایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر سیکیورٹی حکام کے ہمراہ مذاکرات کے مقام کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

اداکارہ دیدار کا ریشم سے معافی مانگنے سے انکار، تنازع شدت اختیار کر گیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دو معروف اداکاراؤں دیدار اور ریشم کے درمیان جاری تنازع شدت…

5 منٹس ago

چیمپئنز لیگ: ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے 10 کھلاڑیوں پر مشتمل بارسلونا کو شکست دے دی

چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے بارسلونا کو دو صفر…

13 منٹس ago

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے بعد پاکستان کی خلیجی ممالک کے لیے پروازیں بحال

مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے بعد پاکستان سے خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن…

1 گھنٹہ ago

عالمی منڈی کے اثرات: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں جمعرات کے روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے…

1 گھنٹہ ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ، فی تولہ نرخ 9500 روپے کم ہو گئے

پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس…

1 گھنٹہ ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ کی مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار…

2 گھنٹے ago