ایران کا اعلیٰ سطحی وفد مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد ہفتے کی صبح اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، ڈیفنس کونسل کے سیکریٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے متعدد ارکان سمیت سیاسی، عسکری اور اقتصادی امور کے ماہرین شامل ہیں۔

ائیرپورٹ پر ایرانی وفد کا استقبال نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں فریقین مذاکرات کو تعمیری انداز میں آگے بڑھائیں گے۔ پاکستان نے تنازع کے پائیدار اور طویل مدتی حل کے لیے سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی وفد کی قیادت کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاکستان روانہ ہو چکے ہیں۔ روانگی سے قبل اپنے بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات کے مطابق مذاکرات میں شریک ہو رہے ہیں اور انہیں توقع ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت نتائج کی حامل ہوگی۔

اسلام آباد میں ہونے والے ان اہم مذاکرات کے لیے امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس کے ہمراہ خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیریڈ کشنر بھی شامل ہیں۔ ایران اور امریکہ کے درمیان یہ مذاکرات آج ہفتے کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوں گے، جس میں سیکورٹی، سیاسی، عسکری، اقتصادی اور قانونی امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کی منظوری

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کی…

43 منٹس ago

عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے پر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام…

2 گھنٹے ago

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے اسپین کو شامل کرنے سے روک دیا

اسرائیل نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ میں جنگ بندی…

3 گھنٹے ago

سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ سپردِ خاک

سابق گورنر پنجاب اور سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی نماز جنازہ ماڈل…

4 گھنٹے ago

چمن بارڈر کے راستے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا سلسلہ جاری

کوئٹہ سے افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا عمل جاری ہے اور روزانہ کی…

5 گھنٹے ago

بی ٹی ایس کے ‘آری رنگ’ ورلڈ ٹور کا آغاز، مداحوں میں تقسیم پائی گئی

جنوبی کوریا کے شہر گویانگ میں عالمی شہرت یافتہ کے پاپ گروپ بی ٹی ایس…

5 گھنٹے ago