Categories: Newsپاکستان

بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے لیے جاسوسی کرنے والے تین ملزمان گرفتار

پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر کے انہیں قانونی کارروائی کے بعد سزائیں سنا دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق نارووال، بہاولپور اور آزاد کشمیر کے ضلع نیلم سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جال میں پھنسایا گیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق را سے منسلک خواتین نے دوستی، مالی فوائد اور دیگر ترغیبات کا لالچ دے کر ملزمان سے حساس معلومات حاصل کیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو رقوم کی منتقلی کے لیے ایزی پیسہ، کرپٹو والٹس اور بینک اکاؤنٹس کا استعمال کیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں سزائیں سنا دی گئی ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

نیویارک کے میئر زوہان ممدانی کے سو روزہ دور کا اختتام، سوشلسٹ ایجنڈے کے فروغ کا اعلان

نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے اپنے عہدے کے سو دن مکمل ہونے پر کوئینز…

8 منٹس ago

گلگت بلتستان: پولیس کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شہید، 4 زخمی

ڈائیر دیامر تھور کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پولیس کی گاڑی…

15 منٹس ago

گھانا: فٹبال ٹیم کی بس پر مسلح حملہ، پریمیئر لیگ کھلاڑی ڈومینک فریمپونگ ہلاک

گھانا کے پریمیئر لیگ کلب بریکم چیلسی کی ٹیم بس پر مسلح ڈاکوؤں کے حملے…

53 منٹس ago

ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایف پی سی سی آئی کا خیرمقدم، برآمدات میں اضافے کا امکان

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر…

58 منٹس ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی سفیر سے ملاقات، سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل پر زور

اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے بعد خطے میں امن کی بحالی کے لیے…

1 گھنٹہ ago

خلیجی ممالک کا فضائی دفاعی نظام مضبوط بنانے کے لیے ہتھیاروں کے متبادل ذرائع کی تلاش

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور فضائی حملوں کے باعث دفاعی ذخائر پر پڑنے والے…

1 گھنٹہ ago