سینیٹ کمیٹی کا بلوچستان میں منشیات کی پیداوار پر اظہارِ تشویش، فوری کارروائی کی ہدایت

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں منشیات کی پیداوار، ایندھن کی اسمگلنگ اور ٹیکس چوری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری اور سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کسٹمز ویئر ہاؤس سے بڑی مقدار میں سگریٹ چوری ہونے کے واقعے کا جائزہ لیا گیا۔ ایف آئی اے کے حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اس کیس میں ملوث متعدد افسران کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ دیگر سے مزید تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نوٹسز کے جوابات موصول ہونے کے بعد حتمی رپورٹ تیار کر لی جائے گی۔

اجلاس کے دوران سینیٹر عمر فاروق نے انکشاف کیا کہ بلوچستان کا ضلع قلعہ عبداللہ مکمل طور پر افیون اور چرس کی پیداوار میں ملوث ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ تیل کے بڑے اسمگلر کھلے عام اپنی سرگرمیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر رہے ہیں، جس کا متعلقہ اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔

کمیٹی میں ایران سے پاکستان میں ہونے والی تیل کی اسمگلنگ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ کسٹمز حکام نے بتایا کہ بلوچستان کے چار اضلاع پنجگور، گوادر، کیچ اور واشک میں ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دی گئی ہے، جہاں روزانہ تقریباً تیس لاکھ لیٹر تیل ایران سے لایا جا رہا ہے اور یہ مقدار بعض اوقات اس سے بھی تجاوز کر جاتی ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق یہ اجازت ان دور دراز علاقوں میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی عدم موجودگی کے باعث دی گئی ہے، جہاں پیٹرول پمپس قائم نہیں ہیں اور ایندھن کی باقاعدہ فراہمی ممکن نہیں ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ یہ انتظام مقامی آبادی کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago