Categories: Newsپاکستان

اسلام آباد میں سفارتی سرگرمیوں کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون کی حفاظت سخت

اسلام آباد میں جاری سفارتی سرگرمیوں اور امریکہ و ایران کے درمیان مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ریڈ زون سمیت تمام حساس مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ پنجاب بھر سے پولیس کی اضافی نفری بھی اسلام آباد طلب کر لی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق جڑواں شہروں کے تمام ٹرانسپورٹ ٹرمینلز کو جمعرات کی رات گیارہ بجے سے بند کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جو گاڑیاں پہلے سے راولپنڈی کی جانب سفر کر رہی ہیں، انہیں ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد متعلقہ ٹرمینلز تک جانے کی اجازت دی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس نے عندیہ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں متوقع ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران کے ساتھ تعمیری بات چیت جاری ہے اور توقع ہے کہ یہ سلسلہ اسی مقام پر برقرار رہے گا جہاں پہلے مذاکرات ہوئے تھے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ امریکہ نے جنگ بندی کے معاہدے میں توسیع کی کوئی درخواست نہیں کی ہے۔ کیرولین لیوٹ نے اس سفارتی عمل میں پاکستان کے مرکزی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مذاکرات میں واحد ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago