سندھ حکومت کی نئی گندم پالیسی سے چھوٹے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا: شرجیل میمن

سندھ حکومت نے گندم کی خریداری پالیسی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے کاشتکاروں کو بڑی ریلیف فراہم کر دی ہے۔ گندم کی فروخت پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں جبکہ فی ایکڑ پانچ بوری کی شرط بھی اٹھا لی گئی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ چھوٹے کسانوں کے مفاد میں کیا گیا ہے۔ اب کاشتکار کسی بھی قسم کی رکاوٹ کے بغیر اپنی فصل سرکاری مراکز پر فروخت کر سکیں گے۔ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے فی من مقرر کی ہے اور 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف طے کیا گیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے ہدایت کی ہے کہ گندم کی خریداری مہم کو تیز کیا جائے اور جن اضلاع میں خریداری کی رفتار سست ہے وہاں خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ بینک کے ذریعے کاشتکاروں کو ایندھن پر سبسڈی کی فوری فراہمی شفافیت اور کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اربوں روپے کی بروقت ادائیگیاں کسانوں کا حکومت پر اعتماد بحال کر رہی ہیں۔

صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں متحرک رہنے کا حکم دیا ہے تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی گندم سرکاری مراکز پر ہی فروخت کریں تاکہ انہیں فوری ادائیگیاں اور حکومتی سہولیات میسر آ سکیں۔

حکومت سندھ کا عزم ہے کہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ اور صوبے میں غذائی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago