پولیو کیسز میں نمایاں کمی، وزیراعظم کا ملک سے مرض کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد پولیو کے لیے حکومتی کوششیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں اور سال 2026 کے دوران اب تک ملک بھر سے پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں انسداد پولیو کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے فیلڈ میں کام کرنے والی انسداد پولیو ٹیموں کی انتھک محنت کو سراہا۔ انہوں نے زور دیا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں، فرنٹ لائن ورکرز اور شراکت دار اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سال 2024 میں پولیو کیسز کی تعداد 74 تھی جو 2025 میں کم ہو کر 31 رہ گئی، جبکہ 2026 میں اب تک صرف ضلع سجاول سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جو ایک مثبت رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ پولیو سے متاثرہ اضلاع کی تعداد 2025 کی پہلی سہ ماہی میں 67 تھی جو 2026 کی پہلی سہ ماہی میں کم ہو کر 23 رہ گئی ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران قومی سطح پر گھر گھر ویکسینیشن کی کوریج 98 فیصد برقرار رہی۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں رسائی بہتر بنانے سے پولیو قطرے پینے سے محروم بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے، جبکہ کوئٹہ بلاک میں بھی وائرس کے پھیلاؤ میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

کراچی کے ماحولیاتی نمونوں کے نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں جہاں مارچ میں لیے گئے 12 میں سے 10 نمونوں میں وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ستمبر 2025 سے اب تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، جبکہ بنوں میں ہائی رسک یونین کونسلوں کی تعداد 62 سے کم ہو کر صرف 6 رہ گئی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات اور انسداد پولیو اقدام کو ضم کرنے کی حکمت عملی حتمی مراحل میں ہے۔ اس کے علاوہ رسائی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اقدامات کو بھی انسداد پولیو مہم سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر قومی صحت خدمات مصطفیٰ کمال، وزیر مملکت برائے قومی صحت ملک مختار احمد بھرتھ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور پولیو کے خاتمے کے لیے وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ پیش رفت کے باوجود وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے مسلسل نگرانی اور عوامی تعاون بدستور ضروری ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago