Categories: Newsپاکستان

پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارت پاکستان پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام

پہلگام واقعے کو ایک برس مکمل ہونے کے باوجود پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے شکوک و شبہات برقرار ہیں اور بھارت کے اندر سے ہی ان دعووں کے ثبوت اور شفافیت کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

اس واقعے پر نہ صرف عالمی سطح پر تنقید کی گئی بلکہ بھارتی حلقوں میں بھی سکیورٹی انتظامات اور صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

سابق رکن لوک سبھا سمرن جیت سنگھ مان نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ملوث ہونے کے دعووں کی حمایت میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا اور انہوں نے بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کردار پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔

سکھ رہنما گوپال سنگھ چاولہ نے بھی ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دعوے بے بنیاد ہیں اور انہیں تنقیدی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیے۔

بھارتی جریدے دی وائر نے شواہد کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ رکن پارلیمنٹ چرن جیت سنگھ چنی نے واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس رہنما ملکارجن کھڑگے نے اس واقعے کو انٹیلی جنس کی ناکامی کا عکاس قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سکیورٹی الرٹس ملنے کے بعد جموں و کشمیر کا دورہ منسوخ کیا تھا۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما سوربھ بھردواج اور سابق بھارتی سفارت کار کے پی فابیئن نے بھی پہلگام واقعے کے گرد بنے گئے بیانیے پر سوالات اٹھائے ہیں۔

بین الاقوامی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ بھارت کے اندر سے اٹھنے والی یہ آوازیں اس بات کی عکاس ہیں کہ پہلگام واقعے کے بعد کیے جانے والے دعووں کے بارے میں شفافیت اور ٹھوس شواہد کی فوری ضرورت ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago