Categories: Newsپاکستان

اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی اور کاروباری اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

انتظامیہ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کی آمدورفت کی اجازت دے دی ہے جبکہ کاروباری اوقات کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق فیض آباد بس ٹرمینل کے علاوہ شہر کے تمام بس اڈے کھول دیے گئے ہیں، فیض آباد ٹرمینل تاحکم ثانی بند رہے گا۔

شہریوں کی تفریح کے لیے دامن کوہ اور لیک ویو پارک سمیت تمام پبلک پارکس اور ہائیکنگ ٹریلز کو بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر بھر کی تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات آٹھ بجے بند کر دیے جائیں گے۔ ہوٹلز، ریستوران، فوڈ آؤٹ لیٹس، تندور اور کریانہ اسٹورز رات دس بجے تک کھلے رہ سکیں گے، تاہم ان مقامات پر ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروسز پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریبات کے مقامات کے لیے بھی رات دس بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے، یہ پابندی نجی تقریبات پر بھی لاگو ہوگی۔ اسپورٹس کمپلیکس اور جم اب رات دس بجے تک کھلے رہ سکیں گے، جن کے اوقات کار میں دو گھنٹے کی توسیع کی گئی ہے۔ ادویات کی دکانیں، ہسپتال، پیٹرول پمپس اور ڈیری کی دکانیں ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی۔ نئے اوقات کار کا اطلاق 25 اپریل سے ہو چکا ہے جو تاحکم ثانی نافذ رہیں گے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے اعلان کیا ہے کہ راولپنڈی کے تمام داخلی اور خارجی راستے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں، تاہم پیرودہائی جنرل بس اسٹینڈ تاحکم ثانی بند رہے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago