پاکستان کا ہائی ریزولوشن امیجنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ

پاکستان نے خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ چین کے صوبے شانشی میں واقع تائیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ پی آر ایس سی-ای او 3 کو کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ لانگ مارچ 6 راکٹ کے ذریعے رات 8 بج کر 15 منٹ پر خلا میں بھیجا گیا جو کامیابی کے ساتھ اپنے مقررہ مدار میں پہنچ چکا ہے۔

یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 640 واں مشن ہے جو چین کے خلائی پروگرام کا اہم حصہ ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق سپارکو کا تیار کردہ یہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ جدید تجرباتی آلات سے لیس ہے جن میں ملٹی جیومیٹری امیجنگ ماڈیول، توانائی ذخیرہ کرنے کا جدید نظام اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیٹا پروسیسنگ یونٹ شامل ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی ریئل ٹائم تجزیے اور فیصلہ سازی میں معاون ثابت ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ اربن پلاننگ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں انقلاب برپا کرے گا۔ اس کی شمولیت سے پاکستان کی ریموٹ سینسنگ کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا اور سماجی و اقتصادی ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

صدر آصف علی زرداری نے اس کامیابی کو ملکی خود انحصاری اور سائنسی مہارت کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے۔ انہوں نے سپارکو کے سائنسدانوں اور انجینئرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خلائی ٹیکنالوجی میں چین کے قابل اعتماد تعاون کی تعریف کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس کامیابی پر سپارکو کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے خلائی پروگرام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس شعبے میں چین کی مسلسل معاونت کو سراہا۔ حکام کے مطابق ای او 3 سیٹلائٹ ایک جامع ارتھ آبزرویشن سسٹم کی بنیاد بنے گا جو قومی ترجیحات اور پائیدار ترقی کے سفر میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago