پنجاب اسمبلی: 18 سال سے کم عمر شادی پر پابندی کا بل منظور، سخت سزائیں نافذ

پنجاب اسمبلی نے اٹھارہ سال سے کم عمر میں شادی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس قانون کے تحت اب صوبے بھر میں نکاح کے لیے دلہا اور دلہن دونوں کی کم از کم عمر اٹھارہ برس ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ اقدام چائلڈ میرج ایکٹ انیس سو انتیس کی جگہ نافذ کیا جا رہا ہے۔

نئے قانون کے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمر شادی کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے اور اسے جنسی استحصال کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔ کسی بھی زبردستی کی شادی کی صورت میں متاثرہ بچے کو عدالتی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نابالغ سے شادی کرنے والے شخص کو تین سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر کسی نابالغ کو شادی کے لیے پنجاب سے دوسرے صوبے منتقل کیا گیا تو مرتکب شخص کو سات سال قید اور دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

قانون کا اطلاق والدین اور نکاح خواں پر بھی ہوگا۔ نابالغ بچوں کے سرپرستوں کو دو سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح نکاح رجسٹر کرنے یا کروانے والے افراد کو کم از کم ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل دو ہزار چھبیس کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے جس کے بعد انیس سو انتیس کا پرانا قانون ختم تصور ہوگا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago