Categories: Newsپاکستان

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اپریل کے دوران 42 فیصد کمی

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز (PICSS) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اپریل 2026 میں ملک بھر میں سکیورٹی کی صورتحال میں مسلسل دوسرے ماہ بہتری دیکھی گئی ہے جس کے دوران دہشت گردانہ کارروائیوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپریل کے مہینے میں دہشت گردی کے 85 تصدیق شدہ واقعات پیش آئے جو مارچ کے 146 واقعات کے مقابلے میں 42 فیصد کم ہیں۔ اسی طرح ان حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 106 سے کم ہو کر 60 رہ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی میں یہ بہتری 26 فروری سے 18 مارچ کے درمیان کی گئی فوجی کارروائیوں کا نتیجہ ہے جن کا آغاز افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد آپریشن غضب الحق کی صورت میں کیا گیا تھا۔ بعد ازاں یہ کشیدگی ختم کر کے چین کے شہر ارمچی میں مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

اگرچہ حملوں میں کمی آئی ہے تاہم اپریل میں مجموعی طور پر تصادم کے نتیجے میں 291 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ان ہلاکتوں میں 224 دہشت گرد شامل ہیں جو مجموعی تعداد کا 77 فیصد بنتے ہیں۔ بقیہ ہلاکتوں میں 28 سکیورٹی اہلکار، 37 شہری اور حکومت نواز امن کمیٹیوں کے دو ارکان شامل ہیں۔

سکیورٹی فورسز کے نقصانات میں مارچ کے مقابلے میں 53 فیصد کمی دیکھی گئی اور یہ تعداد 59 سے کم ہو کر 28 رہ گئی۔ اسی طرح شہریوں کی ہلاکتوں میں بھی معمولی بہتری دیکھی گئی جو 39 سے کم ہو کر 37 ہو گئیں۔

زخمیوں کی تعداد میں بھی 38 فیصد کمی واقع ہوئی جو 210 سے کم ہو کر 131 رہ گئی۔ شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات 98 سے 54 اور دہشت گردوں کے 57 سے 31 تک آ گئے۔ سکیورٹی فورسز کے زخمیوں کی تعداد 48 سے 46 رہی جبکہ امن کمیٹی کے ارکان میں کوئی زخمی رپورٹ نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اپریل میں ہونے والے زیادہ تر حملے کم شدت کے تھے تاہم بنوں میں دو خودکش حملے اور چاغی میں کان کنی کی تنصیب پر بڑا حملہ قابل ذکر رہا۔ خیبر پختونخوا بدستور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا جس کے بعد بلوچستان کا نمبر ہے۔

خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں صورتحال میں سب سے زیادہ بہتری دیکھی گئی جہاں حملوں میں 40 فیصد اور ہلاکتوں میں 82 فیصد کمی آئی۔ اسی دوران سکیورٹی فورسز نے ان علاقوں میں کارروائیاں تیز کرتے ہوئے اپریل میں 120 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جو کہ مارچ میں 24 تھی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق، ملک بھر میں تعداد تین ہو گئی

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق…

58 منٹس ago

ٹرمپ انتظامیہ کا جرمنی سے 5 ہزار امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ

پینٹاگون نے جرمنی سے اپنے پانچ ہزار فوجی دستے واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔…

2 گھنٹے ago

ایران: بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کے دوران 14 فوجی ہلاک

ایران کے شمال مغربی صوبے زنجان میں ناکارہ بارودی مواد کو تلف کرنے کے دوران…

2 گھنٹے ago

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اسرائیلی حراست سے رہا، اسحاق ڈار کی تصدیق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی اسرائیلی حراست سے رہائی…

3 گھنٹے ago

ایرانی سپریم لیڈر کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف معاشی جنگ لڑنے کا اعلان

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے قوم پر زور دیا ہے کہ…

3 گھنٹے ago

گلستانِ جوہر: کیفے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، مقدمہ درج

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع ایک کیفے میں پیش آنے والے فائرنگ کے…

3 گھنٹے ago