پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا جرات مندی سے جواب دیا: خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت آج خطے میں کہیں نظر نہیں آتا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی تھی جس کا پاک فوج نے جرات مندی سے جواب دیا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ بھارت آج دنیا بھر میں تماشا بن چکا ہے، جبکہ معرکہ حق کے بعد پاکستان سفارتی محاذ پر بھی مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان خطے میں ایک ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

قوم 8 مئی 2025 کو بھارت کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں فتح کا جشن منا رہی ہے۔ کراچی سے خیبر اور کشمیر سے گوادر تک معرکہ حق کی تاریخی فتح کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ آزاد کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں خصوصی پروگرام منعقد کیے گئے۔

دشمن نے پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا تھا جس کا جواب آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھرپور انداز میں دیا گیا۔ یہ آپریشن معرکہ حق کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو قومی عزم، عسکری قوت اور اسٹریٹجک پختگی کی عکاسی کرتا ہے۔

اس اہم جنگ میں کامیابی نے قومی اعتماد کو مضبوط کیا اور پاکستان کو ایک ذمہ دار اور مستحکم علاقائی قوت کے طور پر اجاگر کیا۔ اس موقع پر ملک بھر کے شہریوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور تشکر کا اظہار کیا۔ عوام نے ریلیوں، سیمینارز اور چراغاں کے ذریعے مسلح افواج کی بہادری اور مہارت کو خراج تحسین پیش کیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago