پہلا ٹیسٹ: مہدی حسن کی شاندار بولنگ، بنگلہ دیش کو معمولی برتری حاصل

شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔ ڈیبیو کرنے والے اذان اویس نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ بنگلادیش کے اسپنر مہدی حسن میراز نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں برتری دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے جواب میں بنگلادیش نے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 7 رنز بنا لیے ہیں۔ اس طرح میزبان ٹیم کو مجموعی طور پر 34 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ خراب روشنی کے باعث کھیل جلد ختم کرنا پڑا اور بنگلادیش کی دوسری اننگز میں صرف 11 گیندیں ہی ممکن ہو سکیں۔

میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 179 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔ نوجوان بلے باز اذان اویس نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں میچور بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 165 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے شامل تھے۔ عبداللہ فضل نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 60 رنز بنائے۔

پاکستان کے مڈل آرڈر کے لڑکھڑانے کے بعد نائب کپتان سلمان علی آغا اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے محتاط اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے چھٹی وکٹ کے لیے 119 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ محمد رضوان 59 اور سلمان علی آغا 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 102 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے علاوہ ٹاسکن احمد اور تیج الاسلام نے دو دو جبکہ ناہید رانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلادیش کو پہلی اننگز میں 27 رنز کی معمولی لیکن اہم برتری حاصل ہوئی تھی۔ میچ کے چوتھے روز بنگلادیش اپنی برتری کو مزید بڑھانے کی کوشش کرے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

آبنائے ہرمز کو دباؤ کا ذریعہ بنانا بحران میں مزید اضافے کا باعث بنے گا، قطری وزیراعظم

قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے ایرانی…

5 منٹس ago

ایران نے امریکی تجویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا

تہران نے خطے میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے امریکی تجویز کا باضابطہ جواب…

54 منٹس ago

پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 10 مئی سے 12…

60 منٹس ago

ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران نے خطے میں دو ماہ سے زائد…

1 گھنٹہ ago

امریکا اور اسرائیل کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں: ایرانی کمانڈر

تہران نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کسی بھی…

2 گھنٹے ago

راولپنڈی سگنل فری منصوبہ ریکارڈ 179 دنوں میں مکمل، ٹریفک کی روانی میں بہتری متوقع

راولپنڈی میں سگنل فری کوریڈور کا منصوبہ ریکارڈ 179 دنوں میں مکمل کر لیا گیا…

2 گھنٹے ago