بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 5 جوان شہید

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر توصیف احمد بھٹی سمیت پانچ سیکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن بارکھان کے علاقے نوشام میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا۔ اس کارروائی کا مقصد فتنہ الہند سے منسلک دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا خاتمہ کرنا تھا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا ہے۔

شہید ہونے والوں میں میجر توصیف احمد بھٹی کے علاوہ فدا حسین، ذاکر حسین، سہیل احمد اور محمد ایاز شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عزم استحکام مہم کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں اور وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 مہینے ago