ٹیکنالوجی

ایپل اسٹور نے کرسمس ڈے پر ایپلیکیشنز کی فروخت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

ماضی کے مقابلے میں سال 2019 میںکرسمس کا دن ایپل اسٹور کے لئے نہایت اہم رہا۔ اس تہوار کے موقع پر ایپل اسٹور نے منافع حاصل کرنے کے حوالے سے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

گوگل پلے اسٹور کے مقابلے میں صارفین نے کرسمس کے موقع پر ایپل اسٹور کو ترجیح دی جس سے ایپ اسٹور کی مقبولیت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

کرسمس ایپ کی فروخت کے نئے ریکارڈ

ہمیشہ کی طرح ، کرسمس بہت سے نئے اسمارٹ فونز اور نئے موبائل آلات کے ساتھ جلوہ گر ہوا۔ ایپل اسٹور پر صارفین نے اپنی پسند کی ایپس کی خریداری کی اور تاحال کررہے ہیں۔ گوگل پلے اسٹور کے مقابلے میں ایپل اسٹور پر صارفین کو کئی دلکش رعایات بھی دی گئی ہیں۔

بین القوامی سروے کی ویب سائٹ سینسر ٹاور کے کرسمس ڈے 2019 کے لئے اکٹھے کیے گئے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ایپ کی فروخت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر ، اور صرف کرسمس کے روز صارفین نے 277 ملین ڈالر کی پلے اسٹور اور ایپ اسٹور پر ایپس کی خریداری کی۔ یہ اعداد و شمار 2018 کے کرسمس ڈے کے مقابلے میں تقریبا” 11 اعشاریہ 3 فیصد زیادہ ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ،  کرسمس ڈے 2019 کو ایپل اسٹور سب سے زیادہ ایپ کی فروخت کا نہ صرف ریکارڈ توڑا بلکہ گوگل اسٹور کی مجموعی سیلز کو بھی مات دے دی۔۔ پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایپل اسٹور نے کرسمس ڈے 2019 کو 70 فیصد سیلز کے ساتھ 193 ملیئن ڈالر کی ایپس فروخت کیں جو کہ ایپل اسٹور کی کرمس دے 2018 کی مجموعی سیلز کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ گوگل پلے اسٹور سے صارفین نے 84 ملیئن ڈالر کی ایپس ڈاؤن لوڈ کیں۔ لیکن گوگل پلے ایپل اسٹور سے کوسوں دور رہا۔

ہر کیٹیگری میں ایپ اسٹور نے گوگل پلے اسٹور پر سبقت قائم رکھی

کرسمس کے موقع پر ایپل اسٹور ہر کیٹیگری میں نمایاں سیلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہا۔ گیمز کی کیٹیگری میں دونوں اسٹورز نے مجموعی طور پر 220 ملیئن ڈالر کی اپیس فروخت کیں جو 2018 کرسمس ڈے کے سیلز ریکارڈ کے مقابلے میں 8 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

دیگر کیٹیگریز میں بھی ایپل اسٹور نے بہر طور نمایاں سیلز ظاہر کی ہے لیکن ٹیکنالوجی کی دونوں بین القوامی کمپنیز نے 2018 کرسمس ڈاے کے مقابلے میں 2019 میں 67 ملیئن ڈالر کی ایپلیکیشنز فروخت کیں۔ ان اپلیکیشنز میں نمایاں حصہ ویڈیو سروس کا بھی رہا ہے۔

ایپل اور گوگل نے 2019 کے دوران نت نئی اپلیکیشنز متعارف کرتے ہوئے صارفین کی بھرپور پیزیرائی سمیٹنے کی کوششیں کی ہیں۔ اب 2020 کا سورج اپنی آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوچکا ہے۔ اس سال ٹیکنالوجی کی دوڑ کیا ایپل اپنی پوزیشن پر مستحکم رہے گی یا پھر گوگل کچھ نیا کر دکھائے گی؟ اپیس کے دلدادہ اس کا فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں۔ سام سنگ نے سی ای ایس 2020 کیلئے فریم لیس 8 کے ٹی وی تیار کرلیا

اذعان زبیر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اذعان زبیر ٹیکنالوجی کے طالبعلم اور جدید دور کی نت نئی ایجادات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ کمپویٹر سائنسز میں فرافیشنل تعلیم کے ساتھ اسمارٹ پونز، آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر اذعان کی کئی تحریریں بین القوامی پورٹلز پر شائع ہوئی ہیں۔ مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ اذعان زبیر امازون سے بھی منسلک ہیں

Recent Posts

حکومت کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 38 ارب روپے کی فیول سبسڈی جاری

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر…

24 منٹس ago

پوپ فرانسس کا مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال اور بڑھتے ہوئے خطرات پر اظہارِ تشویش

پوپ لیو چہار دہم نے کیمرون کے دورے کے دوران مصنوعی ذہانت کے تیزی سے…

1 گھنٹہ ago

ایران نے افزودہ یورینیم ہٹانے سمیت تمام شرائط مان لیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹیلی فونک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ…

2 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانی قیادت کی تعریف کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے لیے تعریفی…

2 گھنٹے ago

خلیجی ممالک کا ایران کی جانب سے ٹیلی کام انفراسٹرکچر پر حملوں کی اقوام متحدہ سے مذمت کا مطالبہ

خلیجی ممالک اور اردن نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی…

2 گھنٹے ago

آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان نے آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 ٹیم چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے…

2 گھنٹے ago