عالمی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں 2 بھارتی فوجی مارے گئے

بھارت مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں کی تعداد میں فوجی دستوں کی تعیناتی اور طویل ترین کرفیو کے باوجود اپنے فوجیوں کی حفاظت میں یکسر ناکام نظر آرہا ہے۔ بھارتی فوج کے ترجمان کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ مقبوضہ وادی میں علیحدگی پسندوں کے خلاف کاروائی کے دوران دو فوجی ہلاک ہوگئے۔

ادھر پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے فوجیوں کی ہلاکت کا ملبہ بھی پاکستان پر گرا دیا۔ بھارتی سرکاری میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو ہوا دے رہا ہے۔

بھارتی الزام کو پاکستانی دفتر خارجہ نے اسے مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنی اندرونی شورشوں پرناکامی کا اعتراف کرنے کی بجائے پڑوسی ملک پر الزام تراشی سے باز رہے۔

واضع رہے کہ 2019 میں بھارت کی جانب سے دونوں ممالک کی سرحد پر 3 ہزار بار بلا اشتعال گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں کئی معصوم شہری شہید ہوئے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں طویل ترین کرفیو سے شہریوں کے لئے عرصہ حیات تنگ کی جارہی ہے۔

عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت بوکھلاہٹ میں پے در پے انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزیوں کی مرتکب ہوریی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق شہریت کے قانوں کے خلاف اقلیتوں کے احتجاج کو کچلنے کے لئے نہتے مظاہرین پر بد ترین تشدد کیا جارہا ہے۔ جس کے نتیجے میں اب تک کئی معصوم شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

یوسف حنیف

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، بلاک چین سرٹیفائڈ یوسف حنیف گزشتہ تین برس سے فری لانس آن لائن بزنس رپورٹنگ سے وابستہ ہیں۔ ٹریڈ انڈ انڈسٹری رپورٹنگ کے علاوہ یوسف حنیف وی لاگر بھی ہیں۔ اپنی مختصر ویڈیوز کے ذریعے شہری مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago