عالمی خبریں

وانگ یی: امریکہ فوجی جارحیت کی بجائے ڈائیلاگ کا راستہ اپنائے

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو "فوجی کاروائی سے گریز”  کرنا چاہئے اور اس کے بجائے بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہئے۔

وانگ یی نے جواد ظریف سے ٹیلیفونک رابطے کے دروان کہا کہ "امریکی فوجی کاروائیاں عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کے ذمرے میں آتی ہیں جو علاقائی تناؤ کو مزید بڑھانے کا سبب بنیں گی”۔

جمعے کے روز  بغداد ائیر پورٹ پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور ایرانی کے اہم رہنماؤں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن اور تہران کے مابین علاقائی جنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ عالمی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس تناؤ کی سنگینی کی صورت میں عالمی سیاسی بحران پیدا ہوا۔

چین بین الاقوامی تناظر میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے – وانگ یی

ادھر، جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ایران نے جواب میں”سخت انتقام” لینے کا عندیہ دیا ہے ، جبکہ چین سمیت متعدد ممالک نے دونوں فریقوں سے کسی بھی قسم کی جارحیت سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

“چین بین الاقوامی تناظر میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے”، وانگ یی نے واضع کیا ہے طاقت کے استعمال سے خطے میں عدم توازن پیدا ہوگا، انہوں نے حریف پر دباؤ بڑھانے کے لئے فوجی جارحیت کی سخت الفاظ میں مزمت کی ہے۔

چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (اقوام متحدہ) کا مستقل رکن، تہران کا اہم پارٹنر اور ایران سے کا تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

زبیر یعقوب

چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago