عالمی خبریں

انڈونیشیا: سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 55 ہوگئی

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سمیت جنوبی جاوا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے سبب 55 افراد لقمئہ اجل بن گئے۔ انڈونیشیائی حکام کے مطابق ملک بھر میں سیلابی صرتحال کے باعث عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہزاروں متاثرین ہفتہ کے روز بھی ہزاروں سیلاب متاثرین اپنے  گھروں کو واپس نہیں جاسکے ، حکام نے بتایا۔

جنوبی جاوا کے 30 ملیئن آبادی پر مشتمل شہر لیبک کے 170،000 سے زیادہ افراد شہر سے باہر عارضی پناہ گاہ میں مقیم ہیں۔

نئے سال کی آمد پر شروع ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث انڈونیشیا کے کئی علاقے خصوصا” جنوبی جاوا کا شہر لیبک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے شدید متاثر ہوا ہے۔

انڈونیشیا کی نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کے نتجے میں ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوچکی ہے جبکہ کئی  تاحال افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

نیشنل ایمرجنسی مٹیگیشن ایجنسی کے ترجمان آگس ویبو نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں سے مزید لاشیں ملی ہیں، فی الحال ان کی تعداد اور شناخت کا عمل مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔

مزیر پڑھیں جکارتہ میں سیلاب سے 4 افراد ہلاک

انہوں نے کہا کہ امدادی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں بحالی اور نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عارضی پناہ گاہوں میں گنجائش سے زیادہ افراد کے قیام سے غذائی قلت کی صورتحال سنگین ہونے اور پینے کے صاف پانی کی قلت کے نتیجے میں سیلابی پانی کے استعمال سے وبائی امراض کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔

عارضی پناہ گاہ میں مقیم تریما کانتی کہتے ہیں کہ ہمیں اس پناہ گاہ میں صاف پانی کی اشد ضرورت ہے۔ "ہم قریبی چرچ میں جاتے ہیں لیکن ہر فرد کو پانی نہیں ملتا۔”

یوسف حنیف

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، بلاک چین سرٹیفائڈ یوسف حنیف گزشتہ تین برس سے فری لانس آن لائن بزنس رپورٹنگ سے وابستہ ہیں۔ ٹریڈ انڈ انڈسٹری رپورٹنگ کے علاوہ یوسف حنیف وی لاگر بھی ہیں۔ اپنی مختصر ویڈیوز کے ذریعے شہری مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago