انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں نے چار افراد کی جان لے لی، نئے سال کی آمد پر دارالحکومت جکارتہ کے علاوہ مغربی شہر جاوا میں بھی اموات کی اطلاع معصول ہوئی ہے لیکن ان کی تعداد کے بارے میں حتمی رپورٹ مرتب نہیں ہوسکی۔
طوفانی برشوں اور سیلاب سے ایک کروڑ سے زائد آبادی پر مشتمل شہر جکارتہ اور متصل شہروں میں بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام معطل ہوگیا ہے، ادھر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی ذرائع کی اطلاع کے مطابق بدھ کے روز کرنٹ لگنے سے 16 سالہ نوجوان اور تین افراد سیلابی ریلے کی نظر ہوگئے۔
Happy New Year everyone! Sadly, Jakarta is experiencing serious floods in a number of parts of the city following major downpours lasting the night. This was taken in my neighborhood. #JakartaBanjir pic.twitter.com/g2XRl4Nocn
— Paul Eastwood (@pauleastwd) January 1, 2020
ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب فلپائن، ملائیشیا، آسٹریلیا اور خصوصا” انڈونیشیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ، شدید بارشوں اور سمندری طوفانوں کی اوسط میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ ماحولیاتی ماہرین نے مستقبل قریب میں اس خطے میں کئی چھوٹے جزائر سمندر برد ہونے کے خدشات ظاہر کئے ہیں۔