انٹر نیشنل

کس خوف نے شہزادہ ہیری کو شاہی خاندان سے علیحدگی پر مجبور کیا؟

برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ، شہزادہ چارلس کے چھوٹے صاحبزادے ہیری کی شاہی گھرانے سے بغاوت اور علیحدگی کے اعلان نے دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کو چونکا دیا۔ لیکن اختلافات کا آغاز شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کے بعد ہوا۔

اولا” ملکہ الیزابیتھ شہزادہ ہیری کی شادی میگھن مارکل کے ساتھ ہونے کے سخت خلاف تھیں جس کی وجہ وہ شاہی خاندان کی قدیمی روایات و اقدار سے بہ بہرہ میگھن مارکل کو قرار دیتی ہیں۔

شہزادہ ہیری کے اختلافات کی سنگینی کرسمس 2019 سے قبل لندن میں ہونے والی نیٹو سمٹ اور شاہی محل میں نیٹو سربراہوں کے اعزاز میں دئیے گئے اعشائیے کے دوران واضع ہوئی جب ایک دنیا کی نظریں اس شاہی جوڑے کوڈھونڈتی رہیں۔ اور پھرروایات کے مطابق شاہی خاندان کے تمام افراد پر مشتمل کرسمس  2019 کا رائل گروپ فوٹو، اس تصویر میں بھی پرنس ہیری اور میگھن مارکل ندارد۔

میگھن مارکل نے شاہی آداب کو نظر انداز کیا

یہی نہیں بلکہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے اپنے نوزائیدہ بیٹے نو ماہ کے آرچی کے ہمراہ کینیڈا میں کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات منانے کا فیصلہ کرلیا، کہا جارہا ہے کہ شاہی جوڑے نے یہ فیصلہ ملکہ کی منظوری لیئے بغیر ہی کیا تھا، جس کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔

کینیڈا آمد پر وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پرنس ہیری اور میگھن مارکل کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا۔ شاہی جوڑے نے کرسمس اور نئے سال کی نجی تعطیلات بڑی خاموشی اور انسٹاگرام پر کرسمس ٹری کے نیچے آرچی کے ہمراہ تصاویر اور سلائیڈز شیئرکرکے گزاریں۔ پرنس ہیری اور میگھن نے تعطیلات سے واپسی پر برطانیہ میں کینیڈا ہاؤس کا دورہ کرکے ہائی کمشنرسے کینیڈا میں قیام کے دوران ان کی حکومت کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

دو روز قبل شاہی خاندان سے علیحدگی کے اعلان کے ساتھ ہی گزشتہ ایک برس کے اختلافات بھی سر ابھارنے لگے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ شہزادہ ہیری کے لاشعور میں اپنی ماں کی اندوناک موت ٹہوکے لیتی رہتی ہے، کیا وہ پاپارازی فوٹوگرافرزاور کی موت کے ذمہ دار تھے یا اس کے عوامل کچھ اور تھے؟ بہر طورپرنس ہیری اور میگھن مارکل شاہی خاندن کی بندشوں کو توڑ کر آزاد فضا میں اپنے بیٹے کی تربیت کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن میگھن مارکل نے بھی شاہی گھرانے کے ساتھ منسلک ہونے پر روایات کی مکمل پاسداری کرنے میں کوتاہی برتی مثلا” متنازعہ ویڈیو پر شاہی آداب کے خلاف سوشل میڈیا پر اپنا پیغام جاری کردیا، برطانوی میڈیا ہمیشہ ایسی خبروں کی ٹوہ میں لگا رہتا ہے جن سے سنسنی پھیلائی جاسکے۔ اس پر اکتفا نہیں ہوا بلکہ ڈجز آف سسیکس ( میگھن مارکل نے ونگ ورلڈ یوتھ سمٹ 2019 کے دوران اپنے ایک مداح سے عوامی انداز میں بغلگیر ہوئیں۔

برخلاف پرنس ہیری اور میگھن کے ملکہ ایلیزابیتھ دوئم کیتھرین (کیٹ) مڈلٹن کو بے حد پسند کرتی ہیں، ڈچز آف کیمبریج جو بے اعلٰی تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ مقبول تاجر گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، انہوں نے پرنس ولیم سے شادی کے بعد مکمل طور پر شاہی گھرانے کی روایات اوراقدار سے مانوس کرلیا۔

پاکستان کے دورے کے دوران بھی کیتھرین مڈلٹن اپنے شوہر سے ایک قدم پیچھے نظر آئیں جو کہ برطانوی شاہی خاندان کی روایات کی عکاسی کرتی ہے۔

پرنس ہیری سے شادی کے بعد میگھن مارکل کے ڈچز آف کیمبریج سے اختلافات بھی بڑھ گئے۔ کیٹ مڈلٹن نے میگھن کے حالیہ متنازعہ بیان پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا، اس کے برخلاف کیٹ نے بڑی بہو ہونے کے ناطے اپنی شاہی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شاہی خاندان سے علیحدگی کے مسئلے کو سلجھانے کی بھرپور کوشش بھی کرتی رہی ہیں

پرنس ہیری کا خوف

کہا جاتا ہے کہ پرنس ہیری شادی کے بعد میگھن مارکل کے معاملے میں بڑے حساس رہتے ہیں، جس کی وجہ ان لاشعورمیں والدہ پرسسز ڈائنا کی موت کو قراردیا جارہا ہے۔ آج بھی کروڑوں مداحوں کے دلوں پر آج بھی شہزادی ڈائنا راج کررہی ہیں۔

پرنس ہیری نے شاہی خاندان سے علیحدگی کا فیصلہ برطانوی میڈیا کا میگھن مارکل کے ساتھ نامناسب رویہ انہیں اپنی والدہ کی یاد دلاتا ہے اور وہ اس خوف کو شاہی خاندان سے علیحدگی کے ساتھ ختم کردینا چاہتے ہیں۔ پرنس ہیری کہتے ہیں کہ “میں نہیں چاہتا کہ ماضی اپنا کھیل دوبارہ کھیلے جیسے میری والدہ کے ساتھ کھیلا گیا”

میگھن مارکل نے لباس زیب تن کرنے میں شاہی روایات کی پاسداری نہیں کی۔ ڈچز آف سسیکس ہونے کے باوجود امریکی نو عمر لڑکیوں کی طرح گھٹنوں سے پھٹی جینز اور عام جوتے پہن کر عوامی تقریب میں شریک ہوئیں، اس عمل پر ملکہ الیزابیتھ دوئم نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

بہر طور اس پرنس ہیری اور میگھن نے شاہی خاندان سے علیحدگی کے اعلان کے ساتھ امریکہ میں مستقل سکونت کا فیصلہ کیا ہے۔ کیا وہ دنیا بھر کی آسائشوں کو چھوڑ کر عام زندگی اپنا سکیں گے یا بھر الٹے قدموں شاہی محل میں واپس ہونگے؟

نئے سال کے آغاز پر پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی برطانیہ میں کینیڈا ہاؤس آمد

محبوب علی شیخ

محبوب علی شیخ، بیورو چیف ہیڈ لائن کینیڈا، محبوب علی شیخ سینئر و تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں بزنس رپورٹ اند حالات حاضرہ کے پروگرامز پر ملکہ حاصل ہے۔ محبوب علی شیخ کینیڈا کے معروف نیوز و کرنٹ افیئر چینل ٹورنٹو 360 سے وابستہ ہیں۔ کینیڈا میں مستقل سکونت کے دوران محبوب علی شیخ نے کینیڈا کی اہم ترین سیاسی، کاروباری شخصیات کے انٹرویز کئے ہیں۔ انہیں ٹورنٹو میئر کی جانب سے بہترین رپورٹنگ کے خطاب سے نوازا گیا ہے

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

9 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

9 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

9 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

10 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

10 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

10 months ago