امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن اپنی صدارت کے پہلے روز مسلمان ممالک پر سفری پابندیوں کے خاتمے، پیرس ماحولیاتی معاہدے میں دوبارہ شمولیت کے علاوہ درجنوں ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کریں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلے ہی روز متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جن میں ٹرمپ کی جانب سے لگائی گئی مسلمان ممالک کے خلاف سفری پابندیوں کے خاتمے، پیرس ماحولیاتی معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے، کورونا وباء کے دوران غیرملکی طلبا کی بےدخلی روکنے اور تمام وفاقی عمارتوں میں ماسک کی پابندی کے احکامات شامل ہوں گے۔
بائیڈن اپنے دور صدارت کے پہلے سو روز میں کانگریس میں امیگریشن سے متعلق جامع منصوبہ پیش کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں جس کے تحت امریکا میں دستاویزات کے بغیر موجود لاکھوں تارکین وطن کے لیے امریکی شہریت ملنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔
پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…
پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…
پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…
اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…
اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…
پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…