ایران کے ساتھ جنگ چند ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہے، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیاں مہینوں کے بجائے ہفتوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ فرانس میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن اپنے اہداف کا حصول زمینی فوج کے بغیر بھی ممکن بنا سکتا ہے۔

روبیو کے مطابق آپریشن اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق یا اس سے آگے بڑھ رہا ہے اور اسے مناسب وقت پر مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ صدر کو ہنگامی صورتحال میں زیادہ سے زیادہ اختیارات دینے کے لیے کچھ دستے خطے میں تعینات کیے جا رہے ہیں تاہم زمینی جنگ کے طویل ہونے کا امکان رد کیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے جی سیون ممالک پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے وہ اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تنازع کے خاتمے کے بعد بھی ایران اس اہم آبی گزرگاہ سے ٹول وصول کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

پینٹاگون کی جانب سے ہزاروں میرینز اور ایلیٹ ایئر بورن فوجیوں کی تعیناتی کے بعد خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ اٹھائیس فروری کو ایران کے سپریم لیڈر اور اعلیٰ حکام کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والی یہ جنگ ایک طویل زمینی لڑائی میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

ایران کی جانب سے خطے میں امریکی و اسرائیلی تنصیبات اور خلیجی ممالک میں اہداف پر جوابی حملوں کے باعث عالمی تجارت اور توانائی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جس سے معاشی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ انہیں ایک ہفتے کے اندر ایران کے ساتھ ملاقاتوں کی توقع ہے۔ وٹکوف کے مطابق جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کی پندرہ نکاتی تجاویز پر ایران کا جواب جلد متوقع ہے۔ امریکہ نے واضح کیا ہے کہ ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی کا خاتمہ اور دس ہزار کلوگرام افزودہ مواد حوالے کرنا واشنگٹن کی سرخ لکیر ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی تسلسل برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کا ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ

اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز کے راستے تجارتی سرگرمیوں کو بلا تعطل جاری رکھنے کے…

47 منٹس ago

وزیراعظم شہباز شریف کی ارتھ آور 2026 میں بھرپور شرکت کی اپیل

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ارتھ آور…

52 منٹس ago

ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ

اسرائیل نے ہفتے کے روز یمن سے داغے گئے میزائل کا سراغ لگانے کا دعویٰ…

57 منٹس ago

مغربی ہواؤں کا سلسلہ: ملک بھر میں 31 مارچ تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں آج…

2 گھنٹے ago

نیپال کے سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی احتجاج کے دوران ہلاکتوں کے الزام میں گرفتار

نیپال کے سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام…

2 گھنٹے ago

نیپال کے سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی احتجاج کے دوران ہلاکتوں کے الزام میں گرفتار

نیپال کے سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی کو کٹھمنڈو پولیس نے گرفتار کر لیا…

3 گھنٹے ago