اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں ثالثی کے لیے چار ملکی وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد میں خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے اہم سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پاکستان انتیس اور تیس مارچ کو سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ کے چار ملکی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جس میں ایران اور خطے کی مجموعی صورتحال پر گہرائی سے غور کیا جائے گا۔

ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جبکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی آمد بھی متوقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کا مرکزی مقصد مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے سفارتی راستے تلاش کرنا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی بھی اسلام آباد میں موجود ہیں جہاں اہم امور پر تبادلہ خیال جاری ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی، ترک اور مصری وزرائے خارجہ آج اور کل پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وفود کی وزیراعظم شہباز شریف سے بھی آج ملاقات متوقع ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بھی خطے کی تازہ ترین صورتحال پر مشاورت کی ہے۔ پاکستان نے ایران اور مغربی ممالک کے مابین ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں تاکہ خطے میں جاری تناؤ کو کم کیا جا سکے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران کا دعویٰ: امریکا سفارتکاری کی آڑ میں زمینی حملے کی خفیہ منصوبہ بندی کر رہا ہے

ایران نے امریکہ پر دوہرے معیار کی پالیسی اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار…

16 منٹس ago

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پر…

21 منٹس ago

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، ایک بچے سمیت 6 فلسطینی جاں بحق

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس…

26 منٹس ago

پاکستان آئیڈل قانونی تنازعات کی زد میں، انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹریبونل میں مقدمہ دائر

مقبول ترین میوزک ریئلٹی شو پاکستان آئیڈل کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو گیا…

31 منٹس ago

غزہ: اسرائیلی فضائی حملوں میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی طیاروں نے پولیس کی دو…

1 گھنٹہ ago

پی آئی اے کی لندن کے لیے براہِ راست پروازوں کا چھ سال بعد دوبارہ آغاز

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے چھ برس کے طویل وقفے کے بعد اسلام آباد سے لندن…

1 گھنٹہ ago