ایران کی جنگ بندی کی درخواست، ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کی شرط عائد کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے صدر نے واشنگٹن سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اس پیشکش پر صرف اسی صورت میں غور کرے گا جب آبنائے ہرمز کو ہر قسم کی رکاوٹوں سے پاک اور بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی نئی حکومت کے سربراہ نے جنگ بندی کے لیے رابطہ کیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت تک کسی پیشکش پر غور نہیں کریں گے جب تک آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر آزاد اور محفوظ نہیں بنایا جاتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک یہ شرط پوری نہیں ہوتی، فوجی کارروائی جاری رہے گی۔

سابق صدر نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر ایران نے مطالبات نہ مانے تو اسے تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران کی جانب سے صدر ٹرمپ کے اس دعوے پر تاحال کوئی تصدیقی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ پیش رفت وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایران کے حوالے سے ایک اہم قومی خطاب سے کچھ گھنٹے قبل سامنے آئی ہے جو رات نو بجے شیڈول کیا گیا تھا۔

آبنائے ہرمز اس تنازع کا مرکزی نقطہ بنا ہوا ہے جہاں سے عالمی تیل کی ترسیل کا ایک بڑا حصہ گزرتا ہے اور اس گزرگاہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی توانائی کی منڈیوں میں شدید اتار چڑھاؤ کا سبب بن رہی ہے۔

خطے میں کشیدگی کا آغاز 28 فروری کو ہوا تھا جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کیے جس کے بعد سے عالمی تجارت کو شدید دھچکا لگا ہے۔

امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایرانی فوج کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے لیکن تہران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں ٹریفک کو متاثر کرنے کی صلاحیت نے تنازع کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور جنگ بندی کی کوششوں کو تعطل کا شکار کر رکھا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

اسرائیل کا شمالی علاقہ: راکٹ حملوں کی زد میں، مکین حکومتی عدم توجہی کا شکار

شمالی اسرائیل کا سرحدی شہر کریات شمونہ مسلسل راکٹ حملوں اور جنگی کشیدگی کی زد…

5 منٹس ago

خلیجی راستوں میں کشیدگی: پاکستانی بندرگاہیں اہم ٹرانزٹ ہب کے طور پر ابھرنے لگیں

خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی اور سمندری راستوں پر پیدا ہونے والے بحران کے باعث…

10 منٹس ago

ایران کا تہران کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کے ٹرمپ کے دعوے کو مسترد

تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے…

59 منٹس ago

پنجاب کے کالجز اور جامعات میں بھی ہفتے میں چار دن تعلیمی سرگرمیوں کا فیصلہ

پنجاب بھر کے کالجز اور جامعات میں بھی ہفتے میں چار دن تدریسی عمل جاری…

1 گھنٹہ ago

آبنائے ہرمز کی بحالی: برطانیہ کا 35 ممالک کے ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان

برطانیہ رواں ہفتے 35 ممالک کا ایک اہم اجلاس طلب کر رہا ہے جس کا…

1 گھنٹہ ago

آبنائے ہرمز: ٹرمپ کے دعوے کے برعکس زیادہ تر بحری جہازوں کا تعلق ایران سے ہونے کا انکشاف

لائیڈز لسٹ انٹیلی جنس کی تازہ ترین تجزیاتی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی…

2 گھنٹے ago