ٹرمپ کی نیٹو سے انخلا کی دھمکی، سیکریٹری جنرل آئندہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گے

نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے اگلے ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔ فوجی اتحاد کی ترجمان ایلیسن ہارٹ نے اس دورے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے پہلے سے طے شدہ شیڈول کا حصہ قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بھی سیکریٹری جنرل کے دورے کی تصدیق کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیٹو اتحادیوں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کشیدگی اور آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے یورپی ممالک کی جانب سے بحری جہاز بھیجنے سے انکار پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ نیٹو سے امریکہ کو نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔ بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں ایسٹر کے ظہرانے کے دوران اپنے اتحادیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فرانس اور برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کاغذی شیر قرار دیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو میں شامل کچھ اتحادیوں کا رویہ انتہائی مایوس کن رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں امریکہ کو ان اتحادیوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

واضح رہے کہ نیٹو کا قیام 1949 میں سوویت یونین کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا تھا جس میں امریکہ، کینیڈا اور متعدد یورپی ممالک شامل ہیں۔ یہ اتحاد قیام کے بعد سے ہی مغربی سیکیورٹی کا بنیادی ستون سمجھا جاتا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

روسی فضائیہ کے سینئر کمانڈر طیارہ حادثے میں ہلاک، حکام کی تصدیق

روس کے زیر کنٹرول کریمیا میں پیش آنے والے ایک فضائی حادثے میں روسی فضائیہ…

3 سیکنڈز ago

مریم نواز کی لاہور کینسر ہسپتال کی تعمیر تیز کرنے اور جدید سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ…

5 منٹس ago

کراچی: ایڈمٹ کارڈز کی عدم فراہمی کے باعث میٹرک کے امتحانات ملتوی

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ سات اپریل…

11 منٹس ago

ڈونلڈ ٹرمپ کی کیلیفورنیا کے گورنر کے انتخاب میں برطانوی نژاد اسٹیو ہلٹن کی حمایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے گورنر کے آئندہ انتخابات کے لیے سابق برطانوی…

16 منٹس ago

جرمنی: 17 سے 45 سال کے مردوں کے بیرون ملک قیام کے لیے نئے ضوابط پر کام شروع

جرمنی میں نافذ ہونے والے نئے عسکری قانون کے تحت 17 سے 45 برس کی…

1 گھنٹہ ago

کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری، مختلف علاقے متاثر

کراچی میں گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے…

1 گھنٹہ ago