بھارتی جریدے کا اعتراف: پاکستان اہم سفارتی ثالث کے طور پر ابھر کر سامنے آ گیا

ایک بھارتی جریدے نے تسلیم کیا ہے کہ خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت نے نئی دہلی کو گہرے بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی کم کروانے میں پاکستان کا کردار بھارت کے علاقائی اثر و رسوخ کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا ہے۔

بھارتی تجزیہ کار سشانت سنگھ نے اپنے مضمون میں اعتراف کیا ہے کہ عالمی سفارت کاری کا مرکز اب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بجائے پاکستان بن چکا ہے۔ تجزیے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی جانب سے ادا کیا جانے والا سفارتی کردار علاقائی طاقت کے توازن میں بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔

مضمون کے مطابق پاکستان نے چین کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی سفارتی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے۔ اس صورتحال نے بھارت کو مشرق وسطیٰ کے اہم مذاکرات سے باہر کر دیا ہے، جسے مودی سرکار کے لیے خفت اور امریکہ کے ساتھ بھارت کے کمزور ہوتے تعلقات کی علامت قرار دیا گیا ہے۔

تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں اور عالمی طاقتیں اسلام آباد کے بڑھتے ہوئے کردار کو نظر انداز کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کے فروغ کے لیے ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھرا ہے جبکہ بھارتی خارجہ پالیسی ٹھوس نتائج دینے میں ناکام رہی ہے۔

مضمون میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے ایک بار پھر وہی سفارتی مقام حاصل کر لیا ہے جو 1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران اسے حاصل تھا، جہاں پاکستان امریکہ، چین، ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ پیش رفت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی نسبت پاکستان پر زیادہ اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی صحافی نے لکھا کہ پاکستان کی فعال اور مؤثر سفارت کاری نے بھارت کے بیانیے کو کمزور کر دیا ہے، جہاں نئی دہلی محض بیانات تک محدود دکھائی دیتا ہے جبکہ اسلام آباد عملی سفارتی کوششوں میں مصروف ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

قطری وزیر کی علاقائی امن کے لیے اسحاق ڈار کی کوششوں کی تعریف

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کے روز قطر کے…

45 منٹس ago

نائیجیریا: مسلح افراد کا دیہات پر حملہ، 20 افراد ہلاک، متعدد مغوی

نائیجیریا کے شمال مغربی صوبے نائجر میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں کم…

50 منٹس ago

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کی نیتن یاہو کی جانب سے امریکا، ایران جنگ بندی کی حمایت پر کڑی تنقید

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے امریکہ اور…

56 منٹس ago

برطانوی وزیراعظم کی خلیجی ممالک آمد، آبنائے ہرمز کی بحالی اور امن کے قیام پر بات چیت

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر بدھ کے روز خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے جس کا…

2 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور

وزیر اعظم شہباز شریف آج بدھ کے روز وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس کی صدارت…

2 گھنٹے ago

پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی عارف حبیب کنسورشیم کو فروخت کی منظوری

پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ…

2 گھنٹے ago