روس اور یوکرین کے مابین شدید حملوں کا تبادلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں دونوں جانب 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ ہلاکت خیز کارروائیاں جمعہ کی رات اور ہفتے کی صبح کی گئیں۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی ان حملوں کے دوران استنبول پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور مشرقی آرتھوڈوکس عیسائیوں کے روحانی پیشوا ایکومینیکل پیٹریارک برتھلومیو سے ملاقات کریں گے۔ ٹیلی گرام پر اپنے پیغام میں زیلنسکی نے کہا کہ وہ یورپ اور مشرق وسطیٰ میں استحکام اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے شراکت داری کو مضبوط کرنے پر کام کر رہے ہیں۔
یوکرین کی فضائیہ کے مطابق روس نے رات بھر 286 ڈرونز داغے جن میں سے 260 کو مار گرایا گیا۔ نائکوپول شہر میں روسی حملے سے تین خواتین اور دو مرد ہلاک جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے۔ سومی شہر میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس سے 11 افراد زخمی ہوئے۔ ادھر ڈونیٹسک ریجن میں ایک کار پر حملے میں ایک خاتون ہلاک اور ایک زخمی ہوئی۔
روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں اور ڈرونز کے ذریعے یوکرینی فوج کے زیر استعمال فوجی و توانائی مراکز کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب لوہانسک میں روسی حمایت یافتہ حکام کا کہنا ہے کہ یوکرینی حملے میں ایک جوڑا اور ان کا آٹھ سالہ بچہ ہلاک ہوا۔ یوکرین کی سکیورٹی سروس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے الچوسک میں ایک میٹالرجیکل پلانٹ کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا جو روسی ٹینک فیکٹری کو سپلائی فراہم کرتا ہے۔
روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کے 85 ڈرونز کو نو روسی خطوں، کریمیا اور بحیرہ اسود کے اوپر مار گرایا۔ روس کے علاقے روستوو میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوئے، جہاں ایک لاجسٹک کمپنی کے گودام اور غیر ملکی پرچم بردار بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔ تولیاتی شہر میں بھی ایک شخص کے زخمی ہونے اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
تل ابیب میں ہفتے کے روز سینکڑوں اسرائیلی شہریوں نے ایران کے ساتھ جاری جنگ…
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسرائیل، امریکہ اور…
لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب بار کونسل کی قیادت نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس…
اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی شہر صور میں انخلا کی تنبیہات جاری کرنے کے…
دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع…
لندن میں یہودی فلاحی تنظیم کی چار ایمبولینسوں کو نذر آتش کرنے کے الزام میں…