متحدہ عرب امارات میں میزائل حملہ: وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانیوں کے زخمی ہونے پر اظہارِ تشویش

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ پر میزائل حملے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں شہریوں سمیت متعدد پاکستانی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت خورفکان پورٹ پر پیش آنے والے واقعے میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس ضمن میں پاکستانی حکام متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ زخمیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کو برادر اسلامی ملک قرار دیتے ہوئے باہمی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ حالات کو مزید خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

روسی فضائیہ کے سینئر کمانڈر طیارہ حادثے میں ہلاک، حکام کی تصدیق

روس کے زیر کنٹرول کریمیا میں پیش آنے والے ایک فضائی حادثے میں روسی فضائیہ…

27 منٹس ago

مریم نواز کی لاہور کینسر ہسپتال کی تعمیر تیز کرنے اور جدید سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ…

32 منٹس ago

کراچی: ایڈمٹ کارڈز کی عدم فراہمی کے باعث میٹرک کے امتحانات ملتوی

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ سات اپریل…

38 منٹس ago

ڈونلڈ ٹرمپ کی کیلیفورنیا کے گورنر کے انتخاب میں برطانوی نژاد اسٹیو ہلٹن کی حمایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے گورنر کے آئندہ انتخابات کے لیے سابق برطانوی…

43 منٹس ago

جرمنی: 17 سے 45 سال کے مردوں کے بیرون ملک قیام کے لیے نئے ضوابط پر کام شروع

جرمنی میں نافذ ہونے والے نئے عسکری قانون کے تحت 17 سے 45 برس کی…

1 گھنٹہ ago

کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری، مختلف علاقے متاثر

کراچی میں گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے…

2 گھنٹے ago