انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث انٹارکٹیکا کے مشہور ایمپرر پینگوئن کو خطرے سے دوچار انواع کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ عالمی تنظیم کے مطابق یہ اقدام ان جانداروں کی بقا کو درپیش سنگین خطرات کی نشاندہی کرتا ہے جو اپنے رہن سہن، شکار اور افزائش نسل کے لیے سمندری برف پر انحصار کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلیاں ایمپرر پینگوئن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو 2080 کی دہائی تک ان پینگوئنز کی تعداد نصف رہ جائے گی۔
آئی یو سی این کی ریڈ لسٹ میں ایمپرر پینگوئن کا درجہ اب نیئر تھریٹنڈ سے تبدیل ہو کر اینڈینجرد ہو چکا ہے۔ یہ درجہ بندی بتاتی ہے کہ یہ نسل معدومیت کے دہانے کے انتہائی قریب پہنچ چکی ہے۔ 2016 سے سمندری برف کی سطح ریکارڈ نچلی ترین سطح پر ہے جس کے باعث ان کی افزائش گاہیں تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔
سیٹلائٹ تصاویر سے انکشاف ہوا ہے کہ صرف 2009 سے 2018 کے دوران تقریباً 20 ہزار بالغ پینگوئن غائب ہوئے، جو کہ ان کی کل آبادی کا دس فیصد حصہ ہے۔ ماہرین کے مطابق سمندری برف کا جلد پگھلنا ان پرندوں کے انڈوں اور چوزوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔
اسی طرح انٹارکٹک فر سیل کو بھی خطرے سے دوچار جانوروں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جن کی تعداد 1999 کے بعد سے 50 فیصد سے زائد کم ہو چکی ہے۔ سمندر کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور برف میں کمی کے باعث ان کی خوراک یعنی کریل گہرے پانیوں میں منتقل ہو رہے ہیں، جس سے یہ جانور بھوک کا شکار ہیں۔
ادھر جنوبی ایلیفینٹ سیلز کو بھی ایک مہلک وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد لیسٹ کنسرن سے تبدیل کر کے ونریبل یعنی خطرے سے دوچار درجے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کنٹرول نہ کیا گیا تو قطبی خطے کی منفرد حیات کو بچانا ناممکن ہو جائے گا۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دو معروف اداکاراؤں دیدار اور ریشم کے درمیان جاری تنازع شدت…
چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے بارسلونا کو دو صفر…
مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے بعد پاکستان سے خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن…
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں جمعرات کے روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے…
پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس…
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار…