لبنان سے جنگ بندی کے اعلان سے قبل ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ‘کشیدہ’ ٹیلی فونک رابطہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان جمعرات کو ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کشیدہ رہی۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ رابطہ اسرائیل کی جانب سے لبنان کے ساتھ براہ راست جنگ بندی کے مذاکرات کے اعلان سے کچھ دیر قبل ہوا۔

باخبر امریکی اور اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کو یہ احساس ہو چکا تھا کہ اگر انہوں نے لبنان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا اعلان نہ کیا تو صدر ٹرمپ خود یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کر سکتے ہیں۔

یہ رواں ہفتے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی کم از کم تیسری گفتگو تھی جس میں لبنان کی صورتحال سر فہرست رہی۔ اس سے قبل ہفتے کے اوائل میں بھی دونوں رہنماؤں نے ایران کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی کے اعلان سے قبل بات چیت کی تھی۔ اس دوران نیتن یاہو نے مطالبہ کیا تھا کہ لبنان کو وسیع تر فریم ورک میں شامل نہ کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق ایک روز بعد صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ حزب اللہ کے خلاف فضائی حملوں میں کمی لائیں۔ یہ دباؤ لبنانی محکمہ صحت کی جانب سے اسرائیلی حملوں میں تین سو تین افراد کی ہلاکت کی اطلاعات کے بعد ڈالا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے ان اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کشیدگی کے دعووں کو جعلی قرار دیا ہے۔ دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت دوستانہ ماحول میں ہوئی اور وہ مکمل ہم آہنگی اور باہمی احترام کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ سپردِ خاک

سابق گورنر پنجاب اور سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی نماز جنازہ ماڈل…

11 منٹس ago

چمن بارڈر کے راستے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا سلسلہ جاری

کوئٹہ سے افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا عمل جاری ہے اور روزانہ کی…

1 گھنٹہ ago

بی ٹی ایس کے ‘آری رنگ’ ورلڈ ٹور کا آغاز، مداحوں میں تقسیم پائی گئی

جنوبی کوریا کے شہر گویانگ میں عالمی شہرت یافتہ کے پاپ گروپ بی ٹی ایس…

1 گھنٹہ ago

پرنس ہیری کی جانب سے قائم کردہ فلاحی تنظیم کا ان پر ہتکِ عزت کا مقدمہ

برطانوی شہزادے ہیری کی جانب سے افریقہ میں اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی یاد میں…

2 گھنٹے ago

ممبر کسٹمز آپریشنز کا تاجر برادری کو درپیش مسائل کے فوری حل اور امور کو آسان بنانے کا یقین

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کسٹمز…

2 گھنٹے ago

فنڈز کی قلت: ٹرمپ کے امن بورڈ کا غزہ کی بحالی کا منصوبہ تعطل کا شکار

عالمی اداروں کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے تخمینہ ستر ارب ڈالر…

2 گھنٹے ago