اسلام آباد مذاکرات: پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان تعمیری رابطوں کی امید

اسلام آباد میں مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے اہم مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے جس میں شرکت کے لیے امریکی اور ایرانی وفود وفاقی دارالحکومت پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ اور ایران اس فورم پر تعمیری انداز میں بات چیت کریں گے تاکہ خطے میں جاری تنازع کا پرامن اور دیرپا حل نکالا جا سکے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مذاکرات کے آغاز پر کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے دونوں فریقین کے درمیان سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس تنازع کے حتمی حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وانس کر رہے ہیں جبکہ وفد میں خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد پہنچنے پر وفد کا استقبال نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے امریکی عزم کو سراہا۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد ہفتے کی صبح اسلام آباد پہنچا۔ اس وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، سیکریٹری دفاعی کونسل، گورنر اسٹیٹ بینک اور ارکان پارلیمنٹ سمیت عسکری و سیاسی قیادت شامل ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دورے سے قبل سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام میں بتایا کہ وفد کے ہمراہ میناب کے اسکول کے بچے بھی موجود ہیں۔ انہوں نے اٹھائیس فروری کو میناب میں امریکی فضائی حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی یادگار اشیاء کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

یاد رہے کہ میناب کے شجرہ طیبہ پرائمری اسکول پر ہونے والے اس میزائل حملے میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ نیویارک ٹائمز کی گیارہ مارچ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے تسلیم کیا تھا کہ یہ حملہ ہدف کے کوآرڈینیٹس میں غلطی کے باعث ہوا تھا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران، امریکہ مذاکرات کا مقصد جنگ کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے: حماس

پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے حماس نے…

4 منٹس ago

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات، ایران سے مذاکرات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان…

9 منٹس ago

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی اور ایرانی وفود سے الگ الگ ملاقاتیں، خطے میں امن کیلئے کوششیں تیز

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں امریکی اور ایرانی وفود…

15 منٹس ago

ہنگری کے انتخابات: کیا دو دہائیوں سے اقتدار میں موجود وکٹر اوربان کو شکست کا سامنا ہوگا؟

بوڈاپیسٹ میں اتوار کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران ہنگری کے طویل عرصے سے…

59 منٹس ago

روس کی جانب سے یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں ریل اور سڑکوں کا نیا نیٹ ورک قائم

یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں میں روس کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور…

1 گھنٹہ ago

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں…

1 گھنٹہ ago