روسی وزارت خارجہ نے خلیج فارس کی پیچیدہ صورتحال کو حل کرنے کے لیے ایک سنہری موقع پیدا ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ بیشتر ممالک سفارتی کوششوں کی حمایت کر رہے ہیں اور امریکہ اور ایران کے درمیان کامیاب مذاکرات کے منتظر ہیں۔
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق خطے میں کشیدگی کم کرنے کا یہ ایک بہترین وقت ہے تاہم کچھ عناصر دانستہ یا نادانستہ طور پر امن کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ ماسکو نے ان قوتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جنہوں نے ایران کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا اور اب آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں خلل کا ذمہ دار تہران کو ٹھہرا رہے ہیں۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ واقعات کی ترتیب کو مسخ نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ اہم آبی گزرگاہ 28 فروری تک مکمل طور پر فعال تھی۔ ماسکو نے مطالبہ کیا ہے کہ تباہ کن تنازعہ کی جڑوں کو ختم کیا جائے اور امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کو فوری طور پر روکا جائے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے اثرات جزیرہ نما عرب تک پھیل چکے ہیں۔ لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر جاری فوجی سرگرمیوں، میزائل حملوں اور فضائی کارروائیوں کا فوری خاتمہ ناگزیر ہے۔
روس نے علاقائی تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دیرپا استحکام کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر تعمیری کوششیں جاری رکھے گا۔ پاکستان میں ہونے والے آئندہ مذاکرات کے شرکاء پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں کمی کے اس موقع کو ضائع کر دیں۔
ماسکو نے خلیج فارس میں اجتماعی سکیورٹی کا ڈھانچہ تشکیل دینے پر زور دیا ہے۔ روس کے مطابق یہ نظام تمام ساحلی ریاستوں بشمول عرب ممالک اور ایران کے مابین باہمی مذاکرات سے بننا چاہیے جس میں بیرونی قوتیں بھی منصفانہ اور پائیدار مفادات کے توازن کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
سابق وزیر خارجہ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے…
جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان اسلم غوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ…
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کو…
پاکستان کے معروف پاپ گلوکار حسن جہانگیر کا مقبول ترین گیت ہوا ہوا ایک بار…
برطانیہ کی حکومت نے چاگوس جزائر پر خودمختاری ماریشس کے حوالے کرنے کے معاہدے کو…
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ہفتے کے روز لنڈی کوتل میں قائم افغان…