امریکی دھمکیوں کے بعد کیوبا کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے

کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل نے خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک امریکا کی جانب سے ممکنہ فوجی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیوبا کے خلاف بڑھتے ہوئے جارحانہ بیانات کے بعد صدر ڈیاز کینل نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ تصادم نہیں چاہتے، لیکن ملکی دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

کیوبا کے صدر نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالات انتہائی تشویشناک ہیں اور انہیں 16 اپریل 1961 کے واقعات کی یاد دلاتے ہیں جب قوم کو شدید خطرات کا سامنا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کیوبا کسی بھی عسکری جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے، کیونکہ یہ ان کا فرض ہے کہ وہ خطرات کو ٹالیں اور اگر جنگ ناگزیر ہو تو اسے شکست دیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے معاملے سے نمٹنے کے بعد ان کی انتظامیہ کی توجہ کیوبا پر مرکوز ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کیوبا کو ایک ناکام ریاست قرار دیتے ہوئے اسے طویل عرصے سے بدترین حکمرانی کا شکار ملک کہا۔ اس سے قبل ٹرمپ نے جنوری میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے موقع پر بھی کیوبا کو خبردار کیا تھا کہ انہیں فکرمند رہنا چاہیے۔

امریکی صدر نے مارچ میں وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کسی نہ کسی شکل میں کیوبا پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعزاز مل سکتا ہے۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے کیوبا کو تیل فراہم کرنے والے ممالک پر بھی پابندیوں کی دھمکی دی گئی ہے، جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی کیوبا کی حکومت کو غیر مؤثر اور ظالم قرار دیا ہے۔

صدر ڈیاز کینل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا کوئی ناکام ریاست نہیں بلکہ ایک محصور ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اقتصادی جنگ اور توانائی کے بلاکڈ جیسی کثیر الجہتی جارحیت کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ کیوبا ایک ایسی ریاست ہے جو جھکتی نہیں، مزاحمت کرتی ہے اور آخر کار کامیاب ہوگی۔

کیوبا کو گزشتہ پانچ برسوں سے شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے، جس میں کورونا وائرس کی وبا اور امریکی پابندیوں نے مزید شدت پیدا کر دی ہے۔ امریکا کی جانب سے وینزویلا، میکسیکو اور روس سے تیل کی ترسیل روکنے کے اقدامات کے نتیجے میں کیوبا میں ایندھن کی شدید قلت اور طویل لوڈشیڈنگ کے مسائل پیدا ہو چکے ہیں، جس پر ماہرین نے انسانی بحران کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

یہ ریلی آنجہانی رہنما فیڈل کاسترو کی تاریخی تقریر کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کے اشارے تو ملے ہیں، تاہم اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

وفاقی حکومت کا سول سرونٹس کنڈکٹ رولز میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سول سرونٹس کے ضابطہ اخلاق میں بڑی تبدیلیاں متعارف کروا دی ہیں۔…

5 منٹس ago

امریکی حملے کا خدشہ: کیوبا کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار، صدر ڈیاز کینل

کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل نے خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک کسی…

1 گھنٹہ ago

توہینِ عدالت: لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے سربراہان کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران چیئرمین پاکستان ٹیلی…

2 گھنٹے ago

ایران سے معاہدہ طے پایا تو اسلام آباد کا دورہ کر سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جنگ…

3 گھنٹے ago

ملک بھر میں 18 سے 23 اپریل تک طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر میں 18 سے 23 اپریل کے دوران شدید…

3 گھنٹے ago

ایران کے ساتھ معاہدہ قریب، ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ اسلام آباد کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے…

3 گھنٹے ago